پاکستان

سفک کاؤنٹی میں نفرت انگیز جرائم اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہاٹ لائن قائم

Suffolk County Launches Hate Crime Hotline to Combat Islamophobia and Other Forms of Hate

سفک پولیس ہیڈ کوارٹر میں سفک ایگزیکٹو سٹیو بیلون ، پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن کا کمیونٹی ایمبیسیڈر راجہ حسن احمد سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کے ہمراہ ”Hateکرائم ہاٹ لائن “ کا اعلان

نیویارک (محسن ظہیر سے ) لانگ آئی لینڈ کی سفک کاؤنٹی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے کاو¿نٹی میں اسلامو فوبیا سمیت نفرت انگیز جرائم کی فوری رپورٹنگ اور کاروائی کے لئے ”ہاٹ لائن“قائم کر دی گئی ہے ۔سفک پولیس ہیڈ کوارٹر میں سفک کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون ، سفک کاؤنٹی پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن نے سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی ایمبیسیڈر راجہ حسن احمد سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کے ہمراہ ”Hateکرائم ہاٹ لائن “ کا اعلان کیا ۔ اس ہاٹ لائن کا نمبر 631-852-HATEہوگا۔

کاؤنٹی ایگزیکٹو بیلون کا پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ سفک میں کسی بھی قسم کے نفرت انگیز جرائم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ۔ کاؤنٹی میں بسنے والا کوئی بھی شہری کسی قسم کے نفرت انگیز جرم کا شکار ہو تو فوری ہاٹ لائن پر رابطہ کریں ۔

کاؤنٹی ایگزیکٹو کی جانب سے راجہ حسن احمد سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے مقرر کردہ کمیونٹی ایمبیسیڈر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

سفک کاؤنٹی کے پولیس کمشنر روڈنی ہیریسن نے دو ٹوک اور واضح الفاظ میں کہا کہ سفک کاو¿نٹی میں نفرت انگیز جرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔

مسلم و پاکستانی امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی ایمبیسیڈر راجہ حسن احمد کی جانب سے کاو¿نٹی میں Hateکرائم ہاٹ لائن کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرور ت قرار دیا گیا اور کاؤنٹی انتظامیہ اور پولیس حکام کو مسلم امریکن کمیونٹی کے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

سفک کاؤنٹی میں مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہور ہا ہے۔ کمیونٹی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سفک کاؤنٹی کی جانب سے نفرت انگیز جرائم کے ادراک کےلئے ہاٹ لائن جیسے اقدام کی کوششوں کو سراہا گیا ہے ۔

Suffolk County Hate Crime Hotline

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button