نیویارک میں علی زئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام پاکستان کا 78 واں یوم آزادی
Pakistani Community Marks 78th Independence Day at Pakistan House Brooklyn with U.S. and Pakistani Leaders
نسیم علی زئی کے زیراہتمام پاکستان ہاؤس بروکلین میں یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب، کانگریس وومین ایوٹ کلارک ، کمشنر کرائز مین سمیت اہم پاکستانی و امریکن شخصیات شریک
نیویارک ( اردونیوز) علی زئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان ہاؤس بروکلین میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔ پاکستان کا 78 جشن آزادی کی اس تقریب کی صدارت علی زئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین نسیم خان علیزئی نے کی، سٹیج سیکرٹری کے فرآئز شاہ روز خان علیزئی نے ادا کے، تلاوت قرآن پاک راجہ طلعت نقیبی، پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بجانے کے بعد شیخ عنصر نے خوبصورت آواز میں قومی نغمے سنائے ۔
اس خوبصورت جشن آزادی کے پروگرام کی مہمان خصوصی کانگریس وومن ایوٹ ڈی کلارک تھیں ، سینیٹر اسٹیون چین، اسمبلی مین لیسٹر چانگ، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر سیما کریتنایا، میئر آفس کے کمشنر فریڈ کریزمین، کمانڈنگ آفیسر 70 پریسنٹ، ڈپٹی انسپکٹر مصباح خان، ڈپٹی انسپکٹر آصف اقبال،انٹر فیتھ لیڈر مارک ایپل کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے لیڈران میں پاک،امریکا رابطہ کے صدر ارشد خان ، راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزادگل ،محاسبہ تحریک کے لئیق احمد، مشتاق کمبوہ،چوہدری جاوید چچی، شیخ عنصر انکے ساتھی، راجہ ضمیر، مصباح خان، عاصف اقبال ، موہمند اشرف، فوسل خان، ظفر علی زئی، مجید چودھری، اقبال خان ، راجہ مہربان، آصف محمود کے علاوہ پاکستانی خواتین کی نئی تنظیم کی سربراہ باجی حفیظ اور انکی ساتھی خواتین نے بھی شرکت کی پروگرام کے انچارج ابرار خان علیزئی کی نگرانی میں ملک ریاض، صلاح الدین خان ڈاکٹر علی وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب کرایا۔
پاکستان ہاو¿س کے بانی نسیم خان علیزئی نے تمام امریکن حکام اور پاکستانی کمیونٹی لیڈرز و ارکان کو یوم آزادی کی تقریب میں خوش آمدید کہا ۔ نسیم علی زئی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنی آزادی کا 78واں یوم آزادی منا رہے ہیں ۔ آزادی کا یہ سال 2025 اس لحاظ سے بہت اہم ہو گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سال ہمیں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے خلاف ہماری بہادر مسلّح افواج کے ہاتھوں زبردست کامیابی عطاءکی، اس جنگ میں پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی جہاز گرا کر دنیا میں ایک نیا ریکارڈ بنایا، اسی کامیابی کی وجہ سے آج ہمارا وطن پاکستان بہت بڑھی طاقت بن گیا اور آج ہر پاکستانی فخر محسوس کر رہا ہے۔
کانگریس وومین ایوٹ کلارک نے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوے کھا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں ہر سال پاکستان کے جشن آزادی میں شرکت کرتی ہوں، میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو آزادی کی خوشیاں مبارک۔ کانگریس وومین مس کلارک نے پاکستان ہاو¿س کے بانی اور علی زئی فاو¿نڈیشن کے چیئرمین نسیم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ دونوں ملکوں کی زبردست خدمت کر رہے ہیں۔ پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کے پلیٹ فارم سے یہ اپنی کمیونٹی کو ووٹ کی زبردست طاقت بنانے جا رہے ہیں۔
اسمبلی من لیسٹر چینگ نے پاکستانیوں کو نہ صرف جشن آزادی کی مبارکباد دی بلکہ انڈیا کے خلاف جنگ جیتنے کی بھی مبارکباد دی اور کھا پاکستان اور چین فولادی بھائی ہیں اور اس رشتے کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہی کر سکتی۔ مارک ایپل کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہت بہادر قوم ہے اور مجھے پاکستانیوں کے ساتھ کام کر کے بہت فخر ہوتا ہے۔ کمانڈنگ آفیسر 70 پریسنٹ نے کہا کہ میں آج پاکستان کے جشن آزادی کی اس تقریب امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آج یہاں اپنی موجودگی کو فخر سمجھتا ہوں۔ تقریب سے پاکستانی امریکن ڈپٹی پولیس انسپکٹرز مصباح خان اور آصف اقبال نے بھی خطاب کیا ۔علاوہ ازیں پاکستانی کمیونٹی کے قائدین ارشد خان، امام احمد علی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں ہر سال کی طرح پاکستان کے یوم آزادی کا خوبصورت کیک کاٹا گیا ۔
Pakistani Community Marks 78th Independence Day at Pakistan House Brooklyn with U.S. and Pakistani Leaders



