اوورسیز پاکستانیز

شکاگو میں جرائم کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

شکاگو میں گذشتہ ہفتے جرائم کی وارداتیں بلند ترین سطح پر پہنچی ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب جہاں سٹی انتظامیہ شدید تنقید کا نشانہ بنی ہوئی تو دوسری جانب شہریوں میں بھی ایک خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے

شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ ویک ڈےز پر 430اضافی پولیس آفیسرز تعینات کرے گا جبکہ ویک اینڈز پر اضافی600پولیس آفیسر شہر کے مختلف علاقوں میں گشت (پٹرولنگ) کریںگے
پولیس کی اضافی نفری زیادہ تر ان علاقوں میں تعینات کی جائے گی جہاں جرائم اور تشدد کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔یہ فیصلے مئیر شکاگو راہم امینوئیل کی قیادت میں کئے گئے

شکاگو (اردو نیوز ) شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ ویک ڈےز پر 430اضافی پولیس آفیسرز تعینات کرے گا جبکہ ویک اینڈز پر اضافی600پولیس آفیسر شہر کے مختلف علاقوں میں گشت (پٹرولنگ) کریںگے ۔پولیس کی اضافی نفری زیادہ تر ان علاقوں میں تعینات کی جائے گی جہاں جرائم اور تشدد کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔یہ فیصلے مئیر شکاگو راہم امینوئیل کی قیادت میں کئے گئے جو کہ ان دنوں شکاگو میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔گذشتہ ہفتے جمعہ سے سوموار کے دوران صرف تین دنوں میں شکاگو میں فائرنگ کے 74واقعات ہوئے ۔ شکاگو ٹری بیون کے مطابق 2016کے بعد شکاگو میں گذشتہ ہفتے جرائم کی وارداتیں بلند ترین سطح پر پہنچی ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب جہاں سٹی انتظامیہ شدید تنقید کا نشانہ بنی ہوئی تو دوسری جانب شہریوں میں بھی ایک خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بھی ایک بڑی تعداد شکاگو میںمقیم ہے اور کمیونٹی ارکان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے بھی شہر میں جرائم و تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں ۔

Salman Aftab, Pakistani American community activist Chicago
Salman Aftab, Pakistani American community activist Chicago

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سرگرم شخصیت سلمان آفتاب نے کہا کہ شکاگو میں سیگر گیشن اپنی بد ترین حالت میں موجود ہے ۔ شہر کے جنوبی حصے میںصرف سیاہ فام رہتے ہیں جبکہ مغربی حصے میں صرف سپنش کمیونٹی آباد ہے ۔ گذشتہ تیس سالوں سے جتنا بھی خرچہ ہو رہا ہے ،اس میں جنوبی او مغربی حصے کو نظر انداز کیا گیا، نارتھ پر زیادہ توجہ دی گئی ، اسی علاقے میں اربوں ڈالرز خرچ کئے گئے ۔ جنوبی حصے میں بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے سکول بند ہو گئے ہیں ۔شہر میں ریس ازم کا بھی مسلہ ہے ۔ اس تمام صورتحال کی وجہ سے شہر میں جرائم اور تشدد کی صورتحال خراب ہے ۔

سلمان آفتاب نے کہا کہ مئیر راہم امینول سابق صدر اوبامہ کے چیف آف سٹاف رہے ہیں ۔مئیر کو فروری میں تیسری ٹرم کے لئے الیکشن کا سامنا ہوگا لیکن اس بار انہیں وائٹ ہاوس کی سپورٹ نہیں ہے ۔ ان کے مقابلے میں اس بار 12امیدوار سامنے آرہے ہیں جن میں سے بیشتر سیاہ فام ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شکاگو میں جرائم کی صورتحال پر قابو پانے میں وقت لگے گا لیکن ایسا اسی وقت ممکن ہوگا کہ جب تمام ضروری تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔شہر کی صورتحال سے سب پریشان ہیں ۔
شکاگو میں مقیم صحافی ندیم ملک کا کہنا ہے کہ جرائم اور فائرنگ کے واقعات شہر کے جنوبی اور مغربی حصوںمیں ہو رہے ہیں ۔ ان علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی ارکان کی کم تعداد رہتی ہے تاہم سب میرین سٹور ز سمیت ان علاقوں میں پاکستانیوں کے بزنس ہیں ۔مقامی آلڈر مین کی جانب سے ان علاقوں میں موجود بزنس والوں سے کہا جا رہا ہے کہ رات گئے تک کام کرنے کی بجائے جلد اپنے سٹور اور بزنس بند کر دیا کریں تاکہ کسی بھی قسم کے واقعہ سے بچا جا سکے ۔

Related Articles

Back to top button