پاکستانبین الاقوامی

امریکی انتخابات میں غیر قانونی “اسٹرا ڈونر” اور غیر ملکی چندوں کی تحقیقات کا حکم

White House Memo Orders Investigation into Alleged Illegal 'Straw Donors' and Foreign Contributions in U.S. Elections

امریکی انتخابات میں مبینہ غیر قانونی “اسٹرا ڈونر” (فرضی عطیہ دہندگان) اور غیر ملکی چندوں کے معاملات کی مکمل تحقیقات کریں، وائٹ ہاؤس کا متعلقہ اداروں کو حکم

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز) وائٹ ہاؤس نے ایک اہم ”میمو“ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ، اٹارنی جنرل، اور صدر کے مشیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکی انتخابات میں مبینہ غیر قانونی “اسٹرا ڈونر” (فرضی عطیہ دہندگان) اور غیر ملکی چندوں کے معاملات کی مکمل تحقیقات کریں۔”میمو“(یادداشت) میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفاقی قانون (52 U.S.C. 30121 اور 30122) کے تحت کسی دوسرے شخص کے نام پر سیاسی چندہ دینا یا غیر ملکی شہریوں کی جانب سے چندہ دینا سختی سے ممنوع ہے۔ تاہم، حالیہ میڈیا رپورٹس اور کانگریسی کمیٹیوں کی تحقیقات سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ بعض آن لائن فنڈ ریزنگ پلیٹ فارمز غیر قانونی اسکیموں میں ملوث ہیں، جن کے ذریعے ممنوعہ یا حد سے زیادہ چندوں کو سیاسی امیدواروں اور کمیٹیوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بڑے چندوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے مختلف افراد کے نام پر ظاہر کیا جا رہا ہے، جن میں سے بعض افراد کو اس عمل کی اطلاع تک نہیں ہوتی۔ مزید یہ کہ بعض “ڈمی” اکاو¿نٹس کے ذریعے، تحفے کے کارڈز یا پری پیڈ کریڈٹ کارڈز کا استعمال کر کے اس دھوکہ دہی کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس یادداشت میں اس امر پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ غیر ملکی شہری آن لائن فنڈ ریزنگ پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان کی حالیہ تحقیق کے مطابق فنڈ ریزنگ پلیٹ فارم “ایکٹ بلیو” نے کم از کم 22 بڑے فراڈ کے کیسز کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے تقریباً نصف کا تعلق غیر ملکی عناصر سے تھا۔ 2024 کی انتخابی مہم کے دوران صرف 30 دنوں میں پلیٹ فارم نے پری پیڈ کارڈز اور غیر ملکی آئی پی ایڈریسز کے ذریعے 237 مشکوک چندے ریکارڈ کیے۔
یادداشت میں اٹارنی جنرل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وزیر خزانہ کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے تمام قانونی اختیارات کا استعمال کریں اور ان الزامات کی مکمل تحقیقات کریں۔ ساتھ ہی، 180 دن کے اندر اندر تحقیقات کے نتائج صدر کو مشیر کے ذریعے رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔آخر میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ یادداشت کسی فریق کو قانونی یا حقوقی طور پر کوئی فائدہ یا حق فراہم نہیں کرتی۔

White House Memo Orders Investigation into Alleged Illegal ‘Straw Donors’ and Foreign Contributions in U.S. Elections

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button