اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پاکستان ہاؤس نیویارک
نیویارک میں اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ اور پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کانسیم علی زئی کی صدارت میں پاکستان ہاو¿س میں کمیونٹی کاخصوصی اجلاس، بھارتی جارحیت

پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنے وطن عزیز پاکستان اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارتی جنگی جنون کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرینگے، پانی بند کرنے کی دھمکی کی مذمت
نیویارک(اردو نیوز) پاکستان ہاﺅس نیویارک میں اوورسیزپاکستانیز رائٹس موومنٹ اور پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کا مشترکہ اجلاس نسیم خان علیزئی کی صدارت میں پاکستان ہاﺅس بروکلین نیویارک میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں شرکاءکی طرف سے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کو بد نام کرنے کے لئے کئے گئے خود ساختہ ڈرامے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اور اس بھارتی ڈرامہ کو کشمیری مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے اسے کشمیر کی تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔
اس موقع پر تمام شرکاءنے موجودہ حکومت پاکستان اور پاک آرمی کے پاکستان سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کئے گئے فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا گیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر کوئی فوجی سٹرافک کی تو ہم تمام اوورسیز پاکستانی اپنی پاکستانی آرمی کے ساتھ کھڑے ہونگے اور اپنے وطن کے دفاع میں مکمل جانی اور مالی طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
نسیم خان علی زئی نے کہا کہ انشاءاللہ کیونکہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان میں ہماری پہچان ہے اور اس پہچان کوقائم رکھنے کے لئے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس خصوصی اجلاس میں نسیم خان علیزئی کے علاوہ ڈاکٹر گوہر علی خان، نعیم خان ،صلاح الدین خان ،فیصل حیات خان ، اشرف چوہدری ،وحید خان علیزئی ، شاہ روز خان علیزئی ، ملک ریاض ، اسماعیل بٹ ، اسرار خان علیزئی ، عادل خان ،خرم ملک ، اسحاق احمد ظفر خان علیزئی اورسلمان کھوکھر نے شرکت کی اور وطن عزیز پاکستان کے ساتھ اپنی بھرپور محبت اور سپورٹ کا اعلان کیا