میئر ایڈمز کا بڑا اعلان: غیر منافع بخش اداروں کے لیے 5پانچ ارب ڈالر سے زائد کی پیشگی ادائیگی
Mayor Adams Unveils Record $5B+ in Advance Payments for Nonprofits, Offering Unprecedented Upfront Cash and Contract Support

یہ رقم ان اداروں کو دی جا رہی ہے جو شہر کے کمزور طبقوں، بے گھر افراد، معذور افراد اور انصاف کے متلاشی لوگوں کو اہم خدمات فراہم کرتے ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک سٹی میں غیر منافع بخش اداروں کو، جو شہر کے ساتھ معاہدہ رکھتے ہیں، مالی سال 2026 میں تاریخ کی سب سے بڑی پیشگی رقم دی جائے گی، جو 5 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ رقم ان اداروں کو دی جا رہی ہے جو شہر کے کمزور طبقوں، بے گھر افراد، معذور افراد اور انصاف کے متلاشی لوگوں کو اہم خدمات فراہم کرتے ہیں۔میئر ایڈمز نے کہا کہ ہمارے غیر منافع بخش شراکت دار روزانہ نیویارکرز کی خدمت کرتے ہیں — کھانا، پناہ، نگہداشت اور بہت کچھ لیکن اکثر انہیں ادائیگیوں کے انتظار میں کام کرنا پڑتا ہے۔ ہم انہیں اب تاریخ کی سب سے بڑی پیشگی رقم دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنا کام بغیر رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔
یہ قدم اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ کئی ادارے مالی مشکلات، نقدی کی کمی اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ اس اعلان کے تحت، شہر اب ادائیگیوں میں تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
میئر آفس آف نان پرافٹ سروسز نے بھی ایک نیا سسٹم Contract Stat لانچ کیا ہے تاکہ معاہدوں اور ادائیگیوں کی نگرانی اور شفافیت میں اضافہ کیا جا سکے۔شہر کے اعلیٰ افسران نے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام غیر منافع بخش اداروں کے لیے استحکام، اعتماد اور باوقار شراکت داری کو فروغ دے گا۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب شہر کے بہت سے غیر منافع بخش ادارے اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ اب ان کے لیے بروقت ادائیگیاں، مالی تحفظ اور مستقبل کی منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔
Mayor Adams Unveils Record $5B+ in Advance Payments for Nonprofits, Offering Unprecedented Upfront Cash and Contract Support