بین الاقوامیپاکستان

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں یونیفارم آفیسرز کی تعداد35ہزار تک پہنچنے میں اہم پیش رفت، مئیر ایڈمز کا بڑا اعلان

NYC Mayor Adams Aims for 35,000 NYPD Officers by Fall 2026, Swears In 670 Recruits, Cites Expanded Eligibility, Funding Boost

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے درکارکالج کریڈٹس کو 60 سے گھٹا کر 24 کریڈٹس کر دیا، ڈیپارٹمنٹ کی تربیت کو اب 45 کالج کریڈٹس کے برابر تسلیم کیا جا رہا ہے
ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ نیویارک محفوظ، بااختیار، اور سب کے لیے ایک بہتر شہر بن سکے، مئیر نیویارک کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تقریب سے خطاب

نیویارک(محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ(NYPD) میں یونیفارم پہنے افسران کی تعداد 2026 کے موسم خزاں تک 35,000 تک پہنچنے والی ہے۔ اس پیش رفت کی وجہ حال ہی میں توسیع شدہ اہلیت کے تقاضے اور پولیس فورس کے لیے مسلسل فنڈنگ ہے۔میئر ایڈمز نے ایک تقریب میں 670 سے زائد نئے افسران سے ان کے عہدے کا حلف لیا، یہ افسران ،اُن 2,200 پروبیشنری افسران میں شامل ہوں گے جنہوں نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان حلف اٹھایا تھا۔ ان میں سے 600 افسران پہلے ہی فارغ التحصیل ہو چکے ہیں، 600 مئی 2025 میں گریجویٹ ہوں گے، اور ایک ہزار ابھی تربیت میں ہیں۔
ایڈمز انتظامیہ کے مالی سال 2026 کے “اب تک کے بہترین بجٹ” میں 34ہزار افسران کے لیے 3.4 بلین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے، جس میں چار پولیس اکیڈمی کلاسز شامل ہیں۔ مزید یہ کہ مالی سال 2027 کے لیے مکمل 35,000 افسران پر مشتمل فورس کی مدد کے لیے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فروری 2025 میں، کالج کریڈٹس کی شرط میں نرمی کرتے ہوئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پولیس اکیڈمی میں داخلے کے لیے درکارکالج کریڈٹس کو 60 سے گھٹا کر 24 کریڈٹس کر دیا۔ اس کے علاوہ، 1.5 میل کی دوڑ کو دوبارہ بحال کر کے جسمانی فٹنس کو بھی اہمیت دی گئی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تربیت کو اب 45 کالج کریڈٹس کے برابر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں فارغ التحصیل ہونے والے افسران کے کریڈٹس کی مجموعی تعداد کم از کم 69 ہو جائے گی۔
ان اقدامات کے بعد پولیس امتحان کے لیے روزانہ درخواستوں کی اوسط میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک 9,700 سے زائد افراد نے نئی اہلیت کے تحت درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ 4,000 سے زائد پہلے نااہل امیدواروں نے اپنے کیسز دوبارہ کھلوانے کی درخواست دی ہے۔
ایڈمز انتظامیہ کی سکیورٹی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی جرائم میں 10.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔ قتل کے واقعات میں 34.4 فیصد اور فائرنگ کے واقعات میں 23.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔ سات برسوں میں پہلی بار، شہر کے ٹرانزٹ سسٹم میں کوئی قتل واقع نہیں ہوا۔
میئر ایڈمز کا بجٹ عوامی تحفظ، سستی رہائش، اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ اس میں “آفٹر اسکول فار آل” پروگرام، ہاو¿سنگ سپورٹ، دماغی صحت کی سہولیات، آٹو اور ریٹیل چوری سے نمٹنے کے منصوبے، اور نوجوانوں کے لیے 100,000 سمر جابز شامل ہیں۔
میئر ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مشن واضح ہے: جرائم میں کمی لانا اور نیویارک کے ہر باشندے کے لیے تحفظ کو یقینی بنانا۔ نئے اہلیت کے تقاضوں کے بعد عوام میں پولیس فورس میں شمولیت کا جوش دیکھ کر ہم پ±رامید ہیں۔ ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ نیویارک محفوظ، بااختیار، اور سب کے لیے ایک بہتر شہر بن سکے۔

 

NYC Mayor Adams Aims for 35,000 NYPD Officers by Fall 2026, Swears In 670 Recruits, Cites Expanded Eligibility, Funding Boost

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button