پاکستانی طالب علم چوہدری فیصل محمود، نیو یارک کے سب سے کالج کی سٹوڈنٹ یونین کے صدر منتخب
Pakistani Student Chaudhry Faisal Mahmood Elected President of Student Union at New York’s Largest SUNY Campus, Suffolk College

پاکستانی طالب علم چوہدری فیصل محمود، نیو یارک کے سفک کاؤنٹی کالج کی سٹوڈنٹ یونین کے صدر منتخب
چوہدری فیصل محمودجو کہ سفک کالج میں کریمنل جسٹس کے سٹوڈنٹ ہیں ،سال 2025سے2026 کے تعلیمی سال کے لیے کالج کے 25ہزار سے زائد طلبہ کی نمائندگی کریں گے
نیو یارک( اردو نیوز) امریکہ میں پاکستانی سٹوڈنٹ چوہدری فیصل محمود، سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے بڑے کالج”سفک کاؤنٹی کالج “ کی سٹوڈنٹ یونین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔اس جیت کے ساتھ، فیصل محمودسال 2025سے2026 کے تعلیمی سال کے لیے کالج کے 25ہزار سے زائد طلبہ کی نمائندگی کریں گے۔سٹوڈنٹ یونین کے انتخابات تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہے، جن میں 28 اپریل سے یکم مئی تک کالج کے سٹوڈنٹ پورٹل کے ذریعے ووٹنگ کی گئی ۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد چوہدری فیصل محمود کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ۔ چوہدری فیصل محمود اس وقت سفک کاؤنٹی کالج میں کریمنل جسٹس سائنس کے طالب علم ہیں۔انہوں نے اپنی فتح کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیمپس کے تمام سٹوڈنٹس اور کمیونٹیز کے مشکور ہیں کہ جن کی بھرپور سپورٹ اور حمایت سے ان کی کامیابی ممکن ہوئی ۔
اپنی فتح پر بات کرتے ہوئے فیصل محمود نے کہا، “مجھے تمام کمیونٹیز سے زبردست حمایت اور ووٹ ملے ہیں، اور یہ ان کے اعتماد اور حمایت کی بدولت تھا کہ میں یہ انتخاب جیتنے میں کامیاب رہا۔
سٹوڈنٹ یونین انتخابی مہم کے دوران اپنے تجربات پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری فیصل کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران بہترین سٹوڈنٹس ے ملاقات کا بہترین موقع ملا۔ میں نے روزانہ طلبہ سے کچھ نیا سیکھا اور ایسے قیمتی آئیڈیاز اور تجاویز جمع کیں جو کہ میرے سٹوڈنٹس یونین پریذیڈنٹ کے طور پر بہت کارآمد ہونگی ۔
فیصل محمود نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی محنت اور غیر متزلزل حمایت نے میری کامیابی کو یقینی بنایا۔ ساتھیوں کی لگن اور جوش میرے لیے بہت اہم تھے اور میں ان کے اعتماد کے لیے شکر گزار ہوں۔
فیصل محمود نے مزید کہا کہ میں اس تجربے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور طلبہ کے مفادات کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بلا تفریق خدمت کرکے طلبہ کے مسائل اور ضروریات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
Pakistani Student Chaudhry Faisal Mahmood Elected President of Student Union at New York’s Largest SUNY Campus, Suffolk College