پاکستانخبریں

امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی امریکن اسمبلی وومین شمع حیدر کو پرائمری الیکشن میں چیلنج کا سامنا

Pakistani-American Assemblywoman Shama Haider Faces Primary Challenge from Two Fellow Democrats in New Jersey Ahead of Third Term Bid

شمع حیدر کو نومبر میں ہونے والے جنرل الیکشن میں تیسری ٹرم کے لئے انتخابی میدان میں اترنے کے لئے جون میں ہونیوالے پرائمری الیکشن میں ، اپنی ہی پارٹی کے دو امیدواروں کا سامنا کرنا پڑے گا

نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیوجرسی سے مسلسل دو ٹرم میں کامیاب ہونیوالی شمع حیدر کو بطور اسمبلی وومین اپنی تیسری ٹرم کے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شمع حیدر جو کہ نیوجرسی کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 37سے تیسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑررہی ہیں، کے مقابلے میں جون میں ہونیوالے پرائمری الیکشن میں دو ڈیموکریٹ امیدوار مد مقابل آگئے ہیں ۔ لہٰذا شمع حیدر کو نومبر میں ہونے والے جنرل الیکشن میں تیسری ٹرم کے لئے انتخابی میدان میں اترنے کے لئے جون میں ہونیوالے پرائمری الیکشن میں ، اپنی ہی پارٹی کے دو امیدواروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیوجرسی ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے شمع حیدر کی ہی پرائمری الیکشن میں پارٹی امیدوار کے طور پر تائید کی گئی ہے تاہم دو مزید امیدوار سامنے آنے کے بعد اب پارٹی کے حتمی امیدوار کا فیصلہ پرائمری الیکشن میں ہی ہوگا۔
شمع حیدر نے سال 2015میں بورو آف ٹینا فلائی کی کونسل وومین کے طور پر اپنے پبلک سروس کا آغاز کیاجس کے بعد مسلسل دوبار نیوجرسی کی سٹیٹ اسمبلی وومین منتخب ہوئیں ۔ شمع حیدر ، نیوجرسی اسمبلی میں ڈپٹی اکثریتی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ شمع حیدر کا شمار امریکہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی انتہائی قریبی اور معتمد ساتھیوں اور امریکہ میں ان کی میزبان کے طور پر شمار ہوتا تھا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو ، امریکہ کے دورے کے دوران ، نیوجرسی میں ان کی رہائشگاہ پر ہی قیام کرتی تھیں ۔ نیوجرسی کی مسلم امریکن کمیونٹی نے جون کے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں شمع حیدر کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا ہے ۔

 

Pakistani-American Assemblywoman Shama Haider Faces Primary Challenge from Two Fellow Democrats in New Jersey Ahead of Third Term Bid

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button