پاکستان

صدر ٹرمپ ، عمران خان سے محبت رکھتے ہیں ، رچرڈ گرنیل کی ڈاکٹر آصف محمود سے بات چیت

Trump Has a Special Affection for Imran Khan, Says Richard Grenell in Meeting with Dr. Asif Mahmood

میں خود بھی عمران کی رہائی کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہوں۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں جلد پیش رفت ہو گی، رچرڈ گرنیل

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور ڈیموکریٹ پارٹی کے سرگرم رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور رچرڈ گرنیل سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، جمہوریت، اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈاکٹر آصف محمود کی ایک پوسٹ پڑھنے اور رچرڈ گرنیل سے بات چیت دیکھتے کے لئے اس لنک کو کلک کریں
https://x.com/DrMahmood40/status/1919550346294395295

ڈاکٹر آصف محمود نے رچرڈ گرنیل سے گفتگو میں کہا کہ آپ کی قیادت اور بین الاقوامی امور پر بصیرت قابل تحسین ہے۔ اس وقت پاکستان اور بھارت جیسے دو جوہری طاقتیں تصادم کے قریب ہیں۔ اگر آپ اس تناو¿ کو کم کرنے میں کوئی کردار ادا کریں تو یہ انسانیت کی بڑی خدمت ہوگی۔ڈاکٹر آصف نے رچرڈ گرینیل سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ، ہمارے مشترکہ دوست عمران خان قید میں ہیں۔ اگر آپ اپنی سیاسی حیثیت یا وسائل استعمال کر کے ان کی رہائی میں مدد کر سکیں تو یہ ایک اہم قدم ہوگا۔
رچرڈ گرنیل نے ڈاکٹر آصف محمود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ صدر ٹرمپ عمران خان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ ان کے درمیان بہت خاص تعلقات ہیں جسے میں نے قریب سے دیکھا ہے، اور میں خود بھی عمران کی رہائی کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہوں۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں جلد پیش رفت ہو گی۔”
ڈاکٹر آصف محمود نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا:”ایمبیسڈر رچرڈ گرنیل کا شکریہ کہ انہوں نے آج مقامی، قومی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے وقت نکالا۔ ان کی موجودہ عالمی کشیدگیوں اور ان کے امریکہ پر اثرات سے متعلق فہم قابل قدر ہے۔ میں خاص طور پر ان کے جمہوریت کی حمایت، اور عمران خان و دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عزم کو سراہتا ہوں۔ ان کی کوششیں پاکستان کے لیے ایک زیادہ جمہوری اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔“

Trump Has a Special Affection for Imran Khan, Says Richard Grenell in Meeting with Dr. Asif Mahmood

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button