نیویارک سٹی کے مئیرایرک ایڈمز کی تقریب میں دیوار پر بے نظیر بھٹو کا پورٹریٹ توجہ کا مرکز بن گیا
Benazir Bhutto’s Portrait Steals the Spotlight at New York City Mayor Eric Adams' Event

ہارورڈ کلب آف نیویارک سٹی میں دنیا کی جن اہم شخصیات کے پورٹریٹ آویزاں ہیں ، ان اہم شخصیات میں سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو بھی شامل ہیں اور وہی پورٹریٹ مئیر ایڈمز کے تقریب سے خطاب کے موقع پر پیچھے دیوار پر آویزاں نظر آرہا ہے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی نیویارک سٹی میں منعقدہ ایک تقریب اور اِس تقریب سے خطاب کے دوران مئیر ایڈمز کے پیچھے دیوار پر آویزاں سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کا پورٹریٹ ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ مئیر ایڈمز نے ہارورڈ کلب آف نیویارک میں منعقدہ ”ہولی سپرٹ یونیورسٹی آف کیسلک کے تیسرے سالانہ گالا ڈنر سے خطاب کیا۔ ڈنر سے مئیر کے خطاب کی تصویر میں دیوار پر بے نظیر بھٹو کا پورٹریٹ واضح انداز میں نظر آرہا ہے ۔
نیویارک سمیت امریکہ بھر میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی میں یہ تجسس پیدا ہو گیا کہ بے نظیر بھٹو کا یہ پورٹریٹ ، نیویارک سٹی میں کہاں آویزاں ہے ؟معلوم ہوا ہے کہ ہارورڈ کلب آف نیویارک سٹی میں دنیا کی جن اہم شخصیات کے پورٹریٹ آویزاں ہیں ، ان اہم شخصیات میں سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو بھی شامل ہیں اور وہی پورٹریٹ مئیر ایڈمز کے تقریب سے خطاب کے موقع پر پیچھے دیوار پر آویزاں نظر آرہا ہے ۔اس پورٹریٹ کے مصور ”Doris Hope Lurot Betjeman“ ہیں ۔ ہارورڈ کلب نے اپنی ویب سائٹ پر بے نظیر بھٹو سمیت ان تمام شخصیات کی تفصیل بھی بیان کی ہے کہ جن کے پورٹریٹ کلب میں رکھے گئے ہیں ۔
Benazir Bhutto’s Portrait Steals the Spotlight at New York City Mayor Eric Adams’ Event