نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار سابق گورنر اینڈریو کومو نے بڑا اعلان کر دیا
Andrew Cuomo Launches 'Fight and Deliver Party' to Win Broad Support in November Election

اینڈریو کومو جون میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن ہو جیت بھی جاتے ہیں تب بھی وہ نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن کے حوالے سے ایک بڑا اعلان سامنے آگیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو کومو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جون میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن ہو جیت بھی جاتے ہیں تب بھی وہ نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے ۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے مسٹر کومو کے اس اعلان پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
تاہم اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ نومبر میں، ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، میری مہم ایک وسیع تر اتحاد قائم کرنے اور ممکنہ طور پر سب سے بڑا مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے کام کرے گی۔ ہم ان افراد کی بات سنیں گے جو میری امیدواری کی حمایت کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک مختلف طریقے سے۔ اس مقصد کے لیے ہم ‘فائٹ اینڈ ڈیلیور پارٹی’ کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ ان ناراض ڈیموکریٹس، آزاد امیدواروں اور ریپبلکنز کو بھی اپیل کر سکیں۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی کے موجودہ مئیر ایرک ایڈمز بھی دوسری ٹرم کے لئے مئیر کے امیدوار ہیں اور انہوں نے بھی جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔
Andrew Cuomo Launches ‘Fight and Deliver Party’ to Win Broad Support in November Election