ریحانہ خان خیبر سوسائٹی یو ایس اے وومین ونگ کی جنرل سیکرٹری منتخب
Rehana Khan Takes Oath as General Secretary of Khyber Society Women’s Wing USA

ریحانہ خان نے خیبر سوسائٹی کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی
Video: Rehana Khan Takes Oath as General Secretary of Khyber Society Women’s Wing USA
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کی پشتون کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی یو ایس اے کی جانب سے ریحانہ خان کو خیبر سوسائٹی وومین ونگ امریکہ کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔ خیبر سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں ریحانہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا گیا ۔ تقریب میں ڈاکٹر شفیق ، طاہر خان ،زمان آفریدی، بہادر شاہ ، ناصر خان سمیت خیبر سوسائٹی کے عہدیداران اور ارکان شریک ہوئے۔
شرکاءنے ریحانہ خان کو خیبر سوسائٹی یو ایس اے میں خوش آمدید کہا اور انہیں جنرل سیکرٹری وومین ونگ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ریحانہ خان نے خیبر سوسائٹی کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔
Rehana Khan Takes Oath as General Secretary of Khyber Society Women’s Wing USA