نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور ملاقات کے بعد اہم اعلان
NYC Mayor Eric Adams Meets Donald Trump, Calls White House Meeting 'Productive' in Post-Meeting Statement

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور ملاقات کے بعد اہم اعلان
مئیر ایڈمز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ہماری ملاقات بہت مفید رہی
واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں مئیر ایڈمز نے صدر ٹرمپ سے نیویارک سٹی کے اہم امور بالخصوص نیویارکرز کی فلاح و بہبود اور سٹی کی تعمیر و ترقی کے اہم منصوبوں اور فیڈرل فنڈنگ کے حوالے سے اہم بات چیت کی ۔
مئیر ایڈمز نے صدر ٹرمپ سے ملاقات سے قبل واشنگٹن کے لئے روانہ ہونے سے قبل جہاز میں بیٹھے ہوئے اپنی ایک سیلفی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ سے اپنی ملاقات کی تفصیل بیان کی۔صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مئیر ایڈمز نے اپنے جاری کردہ اعلان میں کہا کہ
“نیویارک کے عوام نے مجھے اس لیے منتخب کیا ہے کہ میں ان اور ان کے خاندانوں کے لیے جدوجہد کروں، اور ہر دن ہماری انتظامیہ اس شہر کو بہتر بنانے اور دنیا کے سب سے عظیم شہر ہونے کے اپنے ناقابلِ تردید مقام کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتی ہے۔
”یہ ملاقات نیویارک سٹی کی اہم ترجیحات پر مسلسل گفتگو کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتی ہے، اور آئندہ ہفتوں میں مجھے امید ہے کہ ہماری انتظامیہ دوبارہ ملاقات کرے گی تاکہ اس پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ایک اچھا لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشترکہ نکات تلاش کر کے کام مکمل کرے، اور یہی وجہ ہے کہ میں اس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہوں جہاں بھی یہ اشتراک نیویارک کو خاندانوں کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنانے میں مدد دے سکتا ہو۔”
“اسی مشن کے تحت، میں نے آج دوپہر صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اراکین سے وائٹ ہاو¿س میں ملاقات کی تاکہ اہم انفراسٹرکچر منصوبوں، اور بنیادی سماجی خدمات کے تحفظ سمیت دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی جا سکے۔ہماری ملاقات نتیجہ خیز رہی اور اس نے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔”
مئیر ایڈمز کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کو سیاسی حلقوں کی جانب سے معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی کہ جب نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن کے سلسلے میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں چار ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ مئیر ایڈمز جو کہ دوسڑی ٹرم کے لئے مئیر کا الیکشن لڑرہے ہیں، نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : یہ بھی پڑھی ںنیویارک سٹی میں سات نئے سکول کھولیں جائیں گے، مئیر ایڈمز اور سکول چانسلر کا اعلان
NYC Mayor Eric Adams Meets Donald Trump, Calls White House Meeting ‘Productive’ in Post-Meeting Statement