امیگریشن نیوزکالم و مضامین

سیلف ڈیپورٹیشن ، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر جاری

President Trump Issues Executive Order on Self-Deportation for Undocumented Immigrants in the United States

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ 10مئی کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ میں مقیم ایسے تارکین وطن ( امیگرنٹس ) کہ جن کے پاس لیگل سٹیٹس نہیں ہے ، کے حوالے سے ”سیلف ڈیپورٹ “(Self Deport) کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے

واشنگٹن ڈی سی ( محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ 10مئی کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ میں مقیم ایسے تارکین وطن ( امیگرنٹس ) کہ جن کے پاس لیگل سٹیٹس نہیں ہے ، کے حوالے سے ”سیلف ڈیپورٹ “(Self Deport) کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے اعلان کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس میں واقع اپنے اوول آفس سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ از خود ڈیپورٹ ہو جائیں ۔ وہ اپنے ملک یا جس بھی ملک میں جانا چاہیں ، چلے جائیں ۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو غیر قانونی تارکین وطن از خود ڈیپورٹ ( سیلف ڈیپورٹ) ہونگے ، انہیں امریکی حکومت کی جانب سے نہ صرف فضائی سفر کے لئے ائیر ٹکٹ بلکہ سفری خرچ بھی دیا جائیگا۔

نوٹ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیلف ڈیپورٹ کے اعلان اور ایگزیکٹو آرڈر کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

صدر ٹرمپ نے سیلف ڈیپورٹ کی پیشکش کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کو متنبہ بھی کیا کہ امریکہ میں لیگل سٹیٹس کے بغیر کسی کو رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ جو تارکین وطن امریکہ میں نہیں چھوڑیں گے ، گرفتاری کی صورت میں انہیں امریکہ میں غیر قانونی قیام کی مد میں سزا اور پھر ڈیپورٹیشن کا سامنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کرسٹی نوئم بھی گذشتہ کئی دنوں سے سیلف ڈیپورٹ کی حکومتی پالیسی کے بارے میں بار بار بات کررہی ہیں ۔ امریکی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن ، فوری طور پر ملک چھوڑ دیں ۔ دریں اثناءٹرمپ انتظامیہ کے زیر اہتمام ، امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن بڑے پیمانے پر جار ی ہے جس میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد گرفتاریاں اور ہزاروں ڈیپورٹیشن ہو چکی ہیں ۔

نوٹ: امریکہ میں امیگریشن سے متعلق اہم خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

President Trump Issues Executive Order on Self-Deportation for Undocumented Immigrants in the United States

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button