اوورسیز پاکستانیزخبریں

ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا میں امن کے حامی ہیں،نیویار ک میں امن ڈائیلاگ کا اعلان

In NYC, APPAC Announces Peace Dialogue: 'We Stand with Pakistan and Support Global Peace Amid Challenging Times

آج کے مشکل حالات میں ضروری ہے کہ ہم اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہوں اور امریکی رائے عامہ اور دنیا کو پیغام دیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا میں امن کے حامی ہیں، اے پی پیک

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی، وطن عزیز پاکستان کے ساتھ مثالی یکجہتی کا اظہار کرے گی اور امن ڈائیلاگ منعقد کرے گی ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔APPAC) کے زیر اہتمام ہفتہ 10مئی کوشیرازی ریسٹورنٹ کوینز ( نیویارک) پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی ہونگے جبکہ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم اور نمائندہ تنظیموں کے قائدین اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

امن ڈائیلاگ میں شرکاءوطن عزیز کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ساتھ انڈیا کی جانب سے شروع کی جانیوالی جنگ اور دونوں ممالک اور خطے میں امن کے قیام کے سلسلے میں اپنی آواز بلند کریں گے ۔

امن ڈائیلاگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ آج کے مشکل حالات میں ضروری ہے کہ ہم اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہوں اور امریکی رائے عامہ اور دنیا کو پیغام دیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا میں امن کے حامی ہیں ۔”اے پی پیک “ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں اور کمیونٹی سے کہا ہے کہ امن کانفرنس میں شریک ہو کر اتحاد، یکجہتی اور امن کے پیغام کو آگے بڑھائیں۔

In NYC, APPAC Announces Peace Dialogue: ‘We Stand with Pakistan and Support Global Peace Amid Challenging Times

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button