اوورسیز پاکستانیز

نیویارک مراقبہ ہال کے محمد ناصر الدین کو صدمہ، چھوٹے بھائی کا انتقال

محمد ناصر الدین کے لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں مقیم بھائی محمد ظہیر الدین جو کہ ہیلتھ کے شعبے سے وابستہ تھے ، قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک ( اردو نیوز ) مراقبہ ہال نیویارک کے سینئر کارکن محمد ناصرالدین عظیمی کے چھوٹے بھائی محمد ظہیر الدین جو کہ لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں مقیم اورہیلتھ کے شعبے سے وابستہ تھے، قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں، دو بہنیں، چاربھائی اور دیگر فیملی ممبرزشامل ہیں۔نیو یارک مراقبہ ہال کے ارکان اور محمد ناصر الدین کے دوست احباب کی جانب سے اُن سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل اور صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائے ۔
محمد ناصر الدین سمیت سوگوران کی جانب سے ان تمام دوست احباب اور مراقبہ ہال کے ارکان کا شکرئیہ اداکیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

New York’s Muhammad Nasiruddin Mourns Loss of Younger Brother

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button