سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے ہزاروں تارکینِ وطن کی عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کی اجازت دے دی
Supreme Court Allows Trump to End Protections for 350,000 Venezuelan Immigrants Under TPS Program—for Now

واشنگٹن ( اردونیوز ) امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں مقیم وینزویلا سے تعلق رکھنے والے ایسے امیگرنٹس کہ جنہیں عارضی لیگل سٹیٹس ( ٹی پی ایس ) دیا گیا تھا ، کو حاصل عارضی قانونی تحفظ ( ٹی پی ایس سٹیٹس ) ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے امیگرنٹس جن کے پاس ”ٹی پی ایس “ سٹیٹس ہے ، کی تعداد ساڑھے تین لاکھ ہے ۔ سپریم کورٹ کے اس حکمنامے کے بعد ان امیگرنٹس کی بڑی تعداد میں امریکہ سے بے دخلی ہو سکتی ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مذکور کیس میں مختصر فیصلہ جاری کیا گیا جس میں فی الحال عدالت کی جانب سے وجاہات بیان نہیں کی گئیں ۔
عدالت نے کہا کہ وہ اپیل کی کارروائی مکمل ہونے تک ٹرمپ انتظامیہ کو یہ تحفظات ختم کرنے کی اجازت دے گی، جس سےڈیپورٹیش کی کارروائیاں شروع ہونے کا راستہ کھل سکتا ہے۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ متاثرہ افراد بعض صورتوں میں، مثلاً ورک پرمٹ کی منسوخی کی کوشش کی صورت میں، انفرادی طور پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
پیر ،19مئی کو جاری ہونے والا حکم اُن وینزویلا کے شہریوں پر اثرانداز ہوتا ہے جو فی الحال صدر بائیڈن کے دور میں متعارف کردہ پروگرام کے تحت قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہیں۔
سپریم کورٹ میں یہ معاملہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ متعدد ایگزیکٹو آرڈرز کے خلاف دائر درخواستوں کا حصہ ہے، جن کے ذریعے وہ نچلی عدالتوں کے ان فیصلوں کو معطل یا محدود کرنا چاہتے ہیں جو ان کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹ تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔امریکہ میں امیگریشن کی اہم خبریں
Supreme Court Allows Trump to End Protections for 350,000 Venezuelan Immigrants Under TPS Program—for Now