اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کا وفد نیویارک میں ایکسپورٹ سیمینارمیں شریک ہوگا

FPCCI delegation to attend export seminar in New York organized by key Pakistani American community organizations

ایکسپورٹ سیمینار کا اہتمام پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ، پاکستانی ایکسپورٹ کی امریکہ میں فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی

نیویارک(نمائندہ خصوصی) فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی ) کا 20رکنی اعلیٰ سطحی وفد امریکہ کے دورے پر مصروف عمل ہے۔ اس وفد میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ امریکی اداروں و کاروباری تنظیموں سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت کے مواقع‘ ٹیرف میں بہتری اور متعلقہ مسائل کے حل پر گفتگو کی۔ ایف پی سی سی کا وفد نیویارک کے دورے پر 20مئی کو ایک بڑے استقبالیہ میں شرکت کرے گااور ایکسپورٹ سیمینار میں شرکت کرے گا۔ اس سیمینار کا اہتمام فورتھ پلر ٹی وی ، ریڈ لپ سٹک ، اے آر بی ہارکنگ اور میڈ اِ ن پاکستان کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ ٹرائی سٹیٹ میں کاروبار سے جڑے پاکستانی ادارے،اہم شخصیات،اہم امریکی حکام ، سیاسی و سماجی شخصیات سیمینار میں شریک ہونگی۔ سیمینار میں پاکستانی مصنوعات بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔” میڈاِن پاکستان“ کے فروغ کیلئے کوشاں کاروباری اداروں، امریکہ میں اپنی محنت سے ترقی کرنے والے سیلف میڈ پاکستانیوں اور سماجی خدمت کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے۔
فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے اراکین نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی اداروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، کاروباری مواقع کی تلاش، اور تجارت سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ۔اس دورے کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں متعارف کروانا، دو طرفہ تجارت کے مواقع پیدا کرنا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم خبریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button