
پاکستان کی بے صبری سے منتظر فلم “لو گرو”(Love Guru) کی مووی لانچنگ کے سلسلے میں نیویارک میں ایک پروقار ”ریڈ کارپٹ “ایونٹ منعقد ہوا
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان کی بے صبری سے منتظر فلم “لو گرو”(Love Guru) کی مووی لانچنگ کے سلسلے میں نیویارک میں ایک پروقار ”ریڈ کارپٹ “ایونٹ منعقد ہوا، جس کا اہتمام ”اے آر وائی نارتھ امریکہ “ نے کیا۔ یہ تقریب نیویارک سٹی کے معروف رابرٹ سینٹر میں منعقد ہوئی، جس کی میزبانی اے آر وائی کے چیف آپریٹنگ آفیسر آصف جمال نے کی۔ ریڈ کارپٹ تقریب میں بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنماوں، معزز مہمانوںنے شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، اٹارنیعدنان منور، راجہ ساجد، ڈاکٹر اعجاز احمد، علی رشید اور دیگر نمایاں پاکستانی نژاد امریکی شخصیات شامل تھیں۔تقریب کے دوران فلم کے مرکزی ستاروں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے حاضرین سے گفتگو کی اور فلم سے متعلق دلچسپ تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے “لو گرو” کو ایک “بڑی لاگت، انرجی اور نئے آئیڈیاز سے بھرپور فلم” قرار دیا، جس میں مزاح، موسیقی، مضبوط کہانی اور جدید سینما کے تقاضے موجود ہیں۔ اداکاروں نے فلم کی بین الاقوامی کشش اور بیک وقت عالمی ریلیز پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
آصف جمال نے اعلان کیا کہ “لو گرو” کا عالمی پریمیئر عید الاضحیٰ، چھ جون 2025 کو ہوگا، جو کہ شمالی امریکہ، پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اے آر وائی فلمز کی اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔
تقریب کا ایک یادگار لمحہ وہ تھا جب ماہرہ خان، ہمایوں سعید اور دیگر مہمانوں نے ٹائمز اسکوائر کا دورہ کیا، جہاں فلم کا ٹریلر اور منتخب مناظر ایک دیجٹل بل بورڈ پر دکھائے گئے۔ اس منظر نے راہگیروں اور سیاحوں کی خوب توجہ حاصل کی اور پاکستانی سینما کے لیے ایک عالمی سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا۔
کمیونٹی کے افراد نے اے آر وائی فلمزکی کوششوں کو سراہا اور فلم کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ کئی افراد نے نیویارک کے دل میں پاکستانی فنکاروں کو دیکھ کر فخر اور جوش کا اظہار کیا۔نیویارک میں “لوو گرو” کی کامیاب لانچ کے بعد، فلم کی عید پر ریلیز کے لیے توقعات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور یہ فلم دنیا بھر کے جنوبی ایشیائی ناظرین کے لیے ایک بڑی تفریحی پیشکش بننے جا رہی ہے۔
Star-Studded Red Carpet Launch of Pakistani Film “Love Guru” Held in New York Featuring Mahira Khan and Humayun Saeed