پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک:پاکستانی امریکن حسن احمد کا اعزاز، مسلسل دوسری بار برینٹ وڈ سکول ڈسٹرکٹ کے بورڈ ممبر منتخب

Hassan Ahmed Secures Second Term on Brentwood School Board, Community Celebrates

نیویارک ( محسن ظہیر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کی ممتاز سماجی شخصیت راجہ حسن احمد سفک کاؤنٹی کے برینٹ وُڈ یونین فری سکول ڈسٹرکٹ کے مسلسل دوسری بار بورڈ ممبر منتخب ہو گئے ہیں ۔ حسن احمد جنہوں نے تین سال قبل پہلی بار برینٹ وُڈ سکول سکول ڈسٹرکٹ کے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی اور مسلم امریکن سکول ڈسٹرکٹ بورڈ ممبر کا اعزاز حاصل کیا تھا، مزید تین سالوں کے لئے اس عہدے پر برقرار رہیں گے ۔

اس سکول ڈسٹرکٹ میں 16ہزارسے زائد سٹوڈنٹس تعلیم حاصل کرتے ہیں اوریہ سفک کاؤنٹی کے بڑے سکولوں میں سے ایک اور نیویارک سٹیٹ کے ”سب اربن “ علاقوں میں واقع سٹیٹ کا سب سے بڑا سکول ہے ۔ حسن احمد کا کہنا ہے کہ ُان کے لئے مسلسل دوسری بار سکول ڈسٹرکٹ بورڈ کا ممبر منتخب ہونا اعزاز ہے اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی حسن احمد کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے اوراُن کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button