پاکستانبین الاقوامی

نیویارک سٹی کے 2لاکھ رجسٹرڈ مسلم ڈیموکریٹ ووٹرز مجھے کامیاب کرکے پہلا مسلم مئیر منتخب کریں ، زوہران ممدانی

Zohran Mamdani Aims to Become NYC’s First Muslim American Mayor, Says 200K Muslim Voters Hold the Key

نیویارک ( محسن ظہیر ) نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن کے لئے پہلے مسلم امریکن امیدواران زوہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی میں بسنے والے دو لاکھ رجسٹرڈ مسلم امریکن ووٹرز ، نیویارک سٹی کی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن مئیر کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔33سالہ زوہران ممدانی مسلسل تین ٹرم سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر منتخب ہو رہے ہیں اور رواں سال کے دوران وہ نیویارک سٹی کے مئیر کی بڑی دوڑ کے بڑے میدان میں اترے ہیں ۔یوگنڈا میں پیدا ہونیوالے مسٹر ممدانی ، سات سال کی عمر میں مائیگریٹ ہو کر امریکہ آئے اور 27سال کی عمر میں نیویارک سٹیٹ کے اسمبلی ممبر منتخب ہوئے ۔زوہران ممدانی 24جون کو مئیر کے عہدے کےلئے نامزد ہونے کے لئے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان کی انتخابی مہم میں 20ہزار انتخابی ورکرز رضا کارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور زوہران ممدانی ، اپنی انتخابی مہم کے لئے آٹھ ملین ڈالرزجو کہ زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کرنے کی حد ہے ، کا ہدف حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کر چکے ہیں ۔

Zohran Mamdani Says NYC’s 200K Muslim Voters Could Elect City’s First Muslim Mayor

نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ لٹل پاکستان بھی کہلاتا ہے ، پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ اگر کامیاب ہوتے ہیں تو نیویارک سٹی کے پہلے مسلم امریکن مئیر ہونگے تاہم وہ تمام بلا امتیاز تمام نیویارکرز کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیویارک مہنگا ترین شہر بن چکا ہے جسے عام نیویارکر ز کےلئے افورڈابل شہر بنانا ہے اور اگر وہ منتخب ہو گئے تو وہ پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کریں گے ۔نیویارک سٹی کے جون میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن پارٹی کے الگ الگ پرائمری الیکشن کے بعد جنرل الیکشن نومبر میں ہونگے جس میں آئندہ چار سال کےلئے مئیر کا انتخاب کیا جائیگا۔

 

Zohran Mamdani Aims to Become NYC’s First Muslim American Mayor, Says 200K Muslim Voters Hold the Key

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button