پاکستان

جو وعدے کئے، وہ سب پورے کئے،نیویارک سٹی ہال میں مئیر ایڈمز کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی راؤنڈ ٹیبل

Mayor Adams Meets with NYC’s Pakistani Community, Pledges Continued Support and Resources

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم اور نمائندہ قائدین کے ساتھ ملاقات میں کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون اور خدمات کو یقین دلایا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک سٹی اور ٹرائی اسٹیٹ ایریا میں مقیم سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی، ان کی خدمات کو سراہا اور کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ضروری وسائل کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے جو وعدے کئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ سب پورے کئے اور آئندہ بھی پاکستانی سمیت تمام امیگرنٹ کمیونٹیز کو ہر ممکن خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔ سٹی ہال میں مئیر ایڈمز کی کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ راو¿نڈ ٹیبل میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں کے قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یہ سٹی ہال میں کسی بھی مئیر کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی لیڈرز کی سب سے بڑی راؤنڈ ٹیبل تھی ۔ میٹنگ کی نظامت مسلم خواتین کی رابطہ کار عطیہ شہناز نے کی، جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے میئر کی انتظامیہ کے اقدامات کو باقاعدہ ایک چارٹ کی شکل میں پیش کیا اور مئیر کی نیویارک سٹی کی مساجد کو لاو¿ڈ سپیکر پر اذان کی اجازت ، سٹی انتظامیہ میں اعلیٰ عہدوں پر پاکستانیوں کی تقرری ، حلال فوڈ ، عید پر سکولوں میں چھٹیاں سمیت اہم اقدامات بیان کئے ۔

Mayor Adams Meets with NYC’s Pakistani Community, Pledges Continued Support and Resources

میٹنگ میں میئر کے ہمراہ متعدد اہم سرکاری اداروں کے سربراہان بھی شریک تھے جن میں کمیونٹی افیئرز یونٹ (CAU)، ڈیپارٹمنٹ آف فنانس (DOF)، ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائجین (DOHMH)، ڈیپارٹمنٹ آف سینیٹیشن (DSNY)، پولیس (NYPD)، اسمال بزنس سروسز (SBS)، ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن (TLC)، مائنارٹی اینڈ ویمن اونڈ بزنسز (M/WBE)، اور مئیرز آفس آف امیگرنٹ افیئرز (MOIA) شامل تھے۔ اجلاس میں ایڈمز انتظامیہ میں شامل اعلیٰ پاکستانی نژاد افسران جیسے آہسیا بادی (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، NYC چلڈرنز کیبنٹ) اور آصف رحمان (کمشنر و چیف ایڈمنسٹریٹو لا جج، OATH) ، پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف، ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر اور ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور بھی موجود تھے۔

Mayor Eric Adams Engages Pakistani Community

میئر ایرک ایڈمز کا پاکستانی کمیونٹی لیڈر سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیویارک اور ٹرائی اسٹیٹ ایریا امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کا گھ ہے ۔پاکستانی کمیونٹی، ایک غیر معمولی اور باہمت کمیونٹی ہے جو ہمارے شہر کی تہذیب و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مئیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انتظامیہ نے اس کمیونٹی سے ملاقات کی تاکہ ہم ان کی ضروریات کو جان سکیں، کیے گئے کام کا اعتراف کریں اور آئندہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں۔ پاکستانی کمیونٹی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر نیویارک کو سب کے لیے بہتر شہر بنائیں گے۔
کمیونٹی افئیرز یونٹ کے کمشنر فریڈ کریز مین نے تقریب کی افتتاحی تقریر کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی بات سننے اور ان کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
میئر ایڈمز نے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت پاکستانی کمیونٹی کے لیے صرف علامتی نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے، جن میں ماضی میں پہلی بار مین ہیٹن میں پاکستانی پرچم کشائی، پبلک اسکولز میں حلال خوراک کی فراہمی، اور سرکاری دفاتر میں نماز کے وقفے کی اجازت شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران کمیونٹی اراکین نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز جرائم کی رپورٹنگ کا فقدان، شہر بھر میں حلال خوراک کی کمی، گرانٹس اور کنٹریکٹس کے عمل میں رہنمائی کی کمی، رمضان اور عید جیسے تہواروں کو اجاگر کرنے کی ضرورت، زبانوں کے ترجمے کی سہولت، حلال فوڈ پینٹریز کے لیے امداد اور کمیونٹی کے لیے تشہیری مہمات شامل تھیں۔

Atia Shahnaz, Muslim Women Liaisonv

میئر ایڈمز نے ان مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نیویارک شہر میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، مہاجرین اور پناہ گزینوں کو امیگریشن قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی، DOHMH کے ساتھ مل کر مستند حلال خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، اور کمیونٹی کو کنٹریکٹ اور گرانٹ کے نظام سے فائدہ اٹھانے کے لیے معلوماتی ریسورس فئیر کا انعقاد کرے گی۔
میئر ایڈمز نے آخر میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی، تعلیمی اور معاشی کردار کو سراہا اور ان کے ساتھ دیرپا شراکت کی خواہش ظاہر کی۔

Mayor Adams Meets with NYC’s Pakistani Community, Pledges Continued Support and Resources

Mayor Adams administration Supporting the Pakistani community - City Initiative and achievements
Mayor Adams administration Supporting the Pakistani community – City Initiative and achievements

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button