اوورسیز پاکستانیز

واشنگٹن میںانتہا پسندوں کاگستاخانہ مظاہرہ،اکنا کا حکام سے کاروائی کا مطالبہ

اسلامو فوبیا میں پیش پیش مٹھی بھر چند شرپسندوں اور انتہاپسندوں نے گستاخانہ مظاہرہ واشنگٹن میں اکنا کے زیر اہتمام بڑے اجتماع کے موقع پر کیا

 آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت اور اشتعال انگیزی کے جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے ،انتہا پسند مظاہرین کے خلاف حکام کاروائی کریں
اسلامو فوبیا کےخلاف وائٹ ہاوس کے سامنے ہونیوالے مظاہرہ میں بھی گستاخانہ مظاہرہ کی مذمت کی گئی ، توہین مذاہب کے حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز) اسلامو فوبیا میں پیش پیش مٹھی بھر چند شرپسندوں اور انتہاپسندوں نے امریکی دارالحکومت میں گستاخانہ مظاہرہ کیا جس کی اکنا سمیت امریکہ بھر میں موجود مسلم کمیونٹی ارکان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور اسے ایک نفرت انگیر اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ شرپسندوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

گستاخانہ مظاہرہ ، واشنگٹن ڈی سی میں مسلم کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (اکنا )کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کے موقع پر کنونشن سنٹر کے سامنے کیا گیا جس میں شر پسند اور انتا پسند مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں گستاخانہ اور نفرت انگیز پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے ۔کنونشن میں شریک مسلم کمیونٹی ارکان کی جانب سے مظاہرے کو نفرت انگیز اور اشتعال انگیز قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت ، شر پسندی اور انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کا حکام فوری طور پر نوٹس لیں ۔

مظاہرے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی اور انہوں نے مظاہرین اور کنونشن کے شرکاءکو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیا ۔دریں اثناءوائٹ ہاوس کے سامنے اسلامو فوبیا کے خلاف ہونیوالے مظاہرہ کے موقع پر انتہا و شر پسندوں کے کنونشن سنٹر کے سامنے کئے جانیوالے گستاخانہ مظاہرہ کی مذمت کی گئی اور قانون سازوں اور پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں عقائد اور مذاہب کی توہین کے خلاف قانون بنایا جائے ۔

Related Articles

Back to top button