پاکستان

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کا 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے مودی مخالف مظاہر ے میں بھرپور شرکت کا اعلان

پریڈ کمیٹی کے ڈاکٹر حق، سید حمیم شاہ ، ملک غلام عباس ، احمد جان، منیر لودھی،افتخار بٹ ، مرزا خاور بیگ، مظفر بھٹہ ، اسد چوہدری،، سید وسیم، ذیشان الحق، فیصل بٹ و دیگر کی میاں جی ریسٹورنٹ پر مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستانی ، کشمیری اور مسلم امریکن کمیونٹیز کے ارکان سمیت انسانی حقوق و شہری آزادیوں پر یقین رکھنے والے امریکی عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں
اقوام عالم کشمیر میں محصور کشمیریوں پر تاریخی مظالم کا خاتمہ کروائے، کرفیو کو ختم کیا جائے اقوام متحدہ کے مبصرین میڈیا اور حقوق ِ انسانی کے اداروں کو کشمیری عوام تک رسائی دی جائے

نیویارک (اردو نیوز )پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کی پوری ٹیم اپنے مظلوم و محکوم کشمیری بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں محصور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے تاریخی مظالم کا خاتمہ کروائے۔چالیس سے زائد دنوں سے لگائے جانے والے کرفیو کو ختم کیا جائے اقوام متحدہ کے مبصرین میڈیا اور حقوق ِ انسانی کے اداروں کو کشمیری عوام تک رسائی دی جائے اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔کشمیری مسلمانوں کے ساتھ تاریخ کے بدترین ظلم و جبرمودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف پاکستان ڈے پریڈ کی پوری ٹیم امریکہ میں کام کرنے والی دیگر پاکستانی تنظیموں کے ساتھ مل کر کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے 27 ستمبردن 11 بجے اقوام متحدہ کے سامنے ہونے والے تاریخ سازمظاہرے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے عہدیداران ڈاکٹر حق، سید حمیم شاہ ، ملک غلام عباس ، احمد جان،منیر لودھی، افتخار بٹ ، مرزا خاور بیگ، مظفر بھٹہ ، اسد چوہدری،، سید وسیم، ذیشان الحق، فیصل بٹ، سمیت دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
چئیر مین ڈاکٹر محمد حق نے کہا کہ انڈیا نے اسرائیل کے پیٹرن کو دیکھتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کر لیا ہے اور اب وہ اسے مظلوم فلسطینیوں کے علاقوں کی طرح قبرستا ن بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے پریڈ کمیٹی کی جانب سے پوری کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ 27ستمبر کو اقوا م متحدہ کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں شریک ہوں ۔
حاجی ملک غلام عباس نے کہا اسلام انسانیت کے لیے رحمت کا درس دیتا ہے اُن کا کہنا تھا کہ دین اسلام دنیا کو بھائی چارے اور اچھائی کا پیغام دیتا ہے اور انتشار پھیلانے سے منع کرتا ہے ۔غلام عباس نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں انسانیت کا جو قتل عام شروع کیا ہوا ہے وہ انسانیت سے عاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور جنیوا کنونشن کی قراردادوں کے مطابق انڈیا کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے اور انہیں بھارت کے تسلط سے آزاد کرائے اُن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کہ تمام مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے میں شریک ہوں دنیا کو پیغام دیں کہ بھارت نے اشیاءمیں جو دہشت گردی پھیلائی ہوئی ہے اُس سے وہ باز رہے ملک عباس کا کہنا تھا کہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا اس لیے مودی غلط فہمی میں نہ رہے وہ بندوق اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیر کر لے گا۔مودی کشمیر کا ایک انچ بھی حاصل نہیں کر سکتا۔
منیر لودھی نے کہا اگر کشمیروں پر جاری ظلم کسی غیر مسلم پر ہو رہا ہوتا تو دنیا اُن کے ساتھ کھڑی ہو جاتی اُن کا کہنا تھا کہ آج مسلمان حکمران اس قدر بے حس ہو چکے ہیں کہ انہوں نے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔آج مسلم دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم کے خلاف اُٹھ کھڑا ہو اُن کا کہنا تھا کہ نایجیریامیں عیسائیوں پر ہونے والے ظلم پر دنیا اُن کے ساتھ کھڑی ہو گئی انڈونیشاءمیں جہاں عیسائیوں کی اکثریت تھی اُنہیں الگ ملک بنا دیا گیا مگر دنیا میں کشمیر سمیت مسلمانوں پر جہاں جہاں ظلم ہو رہا ہے اقوام متحدہ نے اپنی آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں ۔
منیر لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری 72سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر افسوس آج مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد نہیں مسلمان ایک بلین سے زیادہ ہونے کے باوجود تقسیم ہیں انہوں نے بتا یا کہ اب تک گیارہ ہزارکشمیری خواتین کی عصمت دری اور دس ہزار جوانوں کو غائب اور شہید کر دیا گیا ہے ہمیں کب شرم آئے گی ہم مسلمان کب اکٹھے ہونگے اُن کا کہنا تھا کہ 27ستمبرکو مسلمان اس بات کا عملی مظاہر ہ کریں کہ ہم سب ایک ہیں ۔
منیر لودھی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں کے مسلمانوں کو 27 ستمبر کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے اور اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا ۔اس کے لیے مسلمانوں کو سال کا ایک دن اپنے مظلوم بہن، بھائیوں کے لیے دینا ہو گا اُن کا کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر کو قصائی خانہ بنا دیا ہے آج کشمیر میں بھارت کی دس لاکھ فوج موجود نہیں بلکہ آر ایس ایس کے غنڈے موجود ہیں جنہیں مسلمان خواتین کی عصمت دری اور نوجوانوں کے قتل کے لیے بھیجا گیا ہے اس ظلم کے خلاف 27ستمبر کو نیو یارک کی سڑکیں کھچا کھچ بھر جانی چاہئیں ۔
سید حمیم شاہ نے کہا آزادی کشمیر کے لیے پاکستان ڈے پریڈ اپنا پورا کردار ادا کرے گی۔سید حمیم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈے پریڈ دیگر ہم وطن پاکستانی تنظیموں کے شانہ بشانہ اقوام متحدہ کے سامنے 27 ستمبر کو ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرے گی اُن کا کہنا تھا کہ نیو یارک سٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو پوری دنیا میں کورج ملتی ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ امیریکہ بھر کے پاکستانی اپنے کشمیری بہن،بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے اس احتجاجی مظاہرے کا حصہ بنیں اُن کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں کشمیری جھنڈے لہرائے جائیں۔
حمیم شاہ کہ کہنا تھاکہ کشمیریوں کو اپنی جنگ خود لڑنا ہوگی پاکستانی اُن کی اس جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑے ہیں اُ ن کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو یہ لڑائی کبھی نہیں جیتنے دے گا کیونکہ یہ اس کی موت ہوگی۔سید حمیم شاہ کا کہنا تھا کہ نیو یارک سٹی میں ہونے والے اس بڑے مظاہرے کو انتہائی منظم طریقے سے آرگنائز کرنا ہوگا پوری دنیا کا میڈیا اس دن نیو یارک سٹی میں ہوگااس لیے ہمیں مل کر شر پسند عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا اور اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہو گا۔
حمیم شاہ کا کہنا تھا کہ مظاہرے میں ہونے والا چھوٹا حادثہ بڑا بنا کر دکھایا جا سکتا ہے اس لیے سب تنظیموں کو متحد ہو کر مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے لائے عمل طے کرنا ہوگا خدا نہ خاستہ کوئی مسئلہ پیدا ہو گیا تو اس کا الزام پاکستانیوں پر آئے گا مظاہرے میں غلط حرکت کرنے والے کو قانون کے حوالے کرنا ہوگا اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ فری کشمیر ہونا چاہیے ۔حمیم شاہ کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد متوقع ہے اس لیے مظاہرین پر امن رہیں اور قانون کا احترام کریں ۔
افتخار بٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا جو حق 70 سال قبل دیا تھا آج اُنہیں اُن کا حق دلوانے کا وقت آ چکا ہے افتخار بٹ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس لیے پاکستان کی تمام حکومتوں اور پاکستانی عوام نے کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دیا یہاں تک کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان کو بنگلہ دیش سے بھی ہاتھ دھونا پڑے اُ ن کا کہنا تھا کہ افواج ِ پاکستان،پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کشمیروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ لوگ کشمیر کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈے پریڈ نے کشمیریوں کی جدو جہد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
پاکستان ڈے پریڈ کے ٹرسٹی احمد جان نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اس لیے اقوام متحدہ کو فوراًایکشن لینا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق نہتے کشمیری آج بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کو اپنے گھر وں میں دفنانے پر مجبور ہو گئے ہیں احمد جان کاکہنا تھاکہ پاکستانی حکمرانوں کو سخت فیصلے کرنا ہونگے۔پریس کانفرنس میں پاکستان ڈے پریڈ کے سنئیر ارکان چوہدری مظفر بھٹہ، اسد، سید وسیم، ذیشان الحق، فیصل بٹ‘ مرزا خاور بیگ نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کا اعلان پریڈ کمیٹی نیویارک کے قائدین ڈاکٹر حق، سید حمیم شاہ، ملک عباس، احمد جان، خاور بیگ، افتخار بٹ ، مظفر بھٹہ اور وسیم سید کا مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان #PakistanDayParadeNewYork #Kashmir

Posted by The Pakistani Newspaper on Friday, September 13, 2019

 

Related Articles

Back to top button