بین الاقوامی
امریکی کانگریس میں 1.9کھرب ڈالرز کے کورونا امدادی پیکج کی منظوری کے امکان
بل میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے امریکیوں کے لئے بے روز گار بینیفٹس کی اگست تک توسیع تجویز کی گئی ہے
واشنگٹن (اردونیوز ) امریکی ایوان نمائندگان میں جمعہ 26فروری کو کسی بھی وقت صدر جو بائیڈن کا 1.9کھرب ڈالرز کا کورونا امدادی پیکج کسی بھی وقت منظور کیا جا سکتا ہے ۔ امکان ہے کہ یہ مجوزہ بل ڈیموکریٹس ، ایوان میں موجود اپنی سادہ اکثریت سے منظور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسی پیکج میں امریکی عوام کو 14سو ڈالرز کا ایک اور امدادی چیک دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔اسی بل میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے امریکیوں کے لئے بے روز گار بینیفٹس کی اگست تک توسیع تجویز کی گئی ہے ۔ ریپبلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ 1.9کھرب ڈالرز کے فنڈز کی رقم بہت زیادہ ہے ۔پیکج میںشامل ملک بھر میں 15ڈالرز کم از کم اجرت مقرر کرنے پر بھی ریپبلکن کو تحفظات ہیں ۔