بائیڈن کا پہلا سٹیٹ آف دی یونین خطاب، امیگریشن، ویکسین سمیت اہم امور پرپالیسی بیان
صدر بائیڈن کا ریپبلکن پارٹی کی قیادت کو امریکہ میں امیگریشن کے زیر التواءامور سمیت جامع امیگریشن اصلاحات مل کر کرنے پر زور
واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے 29اپریل کو صدر منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا سٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا ۔ اس خطاب میں امریکی صدر امریکی کانگریس کے دونوںایوانوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جو کہ سپیکر اور سینٹ کے پریذیڈنٹ کی مشترکہ قیادت میں منعقد ہوتے ہیں ۔کرونا وائرس کی وجہ سے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کو محدود رکھا گیا تھا۔ بائیڈن کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے اپنے گھروں سے ہی صدر کا خطاب سنا۔ حکومت کی طرف سے صرف وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اور وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن ہی کانگریس اجلاس میں شریک تھے جب کہ عدلیہ کی نمائندگی چیف جسٹس جان رابرٹس نے کی۔اپنے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میںصدر بائیڈن نے کورونا وبا، کورونا ویکسین ، امیگریشن ، معیشت ، گن وائلنس سمیت اہم امور پر بات چیت کی اور ریپبلکن پارٹی کی قیاد ت کو پیشکش کی کہ آئیں مل کر کام کریںاور داخلی اور خارجی چیلنجوں سے مل کر ایک قوم کے طورپر نبرد آزما ہوں ۔صدر نے خطاب کے شروع میں کرونا وائرس کی عالمی وبا اور اس سے نمٹنے کی حکومت کوششوں کو بیان کیا۔ صدر نے بتایا کہ اس وقت ملک کے ہر شہری کو، اپنی رہائش سے پانچ میل کے فاصلے کے اندر اندر ویکسین دستیاب ہے اور اس وقت تک دسیوں لاکھوں امریکی ویکسین لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے شہریوں کو کرونا سے بچانے کے لیے انہوں نے جو وعدہ کیا تھا، پورا کر دیا ہے۔ اپنے خطاب میں صدر نے امریکہ میںکم سے کم اجرت 15ڈالرز فی گھنٹہ کا بھی اعلان کیا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا اس لئے کررہے ہیں تاکہ ملک میں کوئی شخص بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی نہ گذار ے ۔امیگریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کم عمر میں آنے والے بچوں جن کو امریکہ کے علاوہ کسی وطن کے بارے کوئی معلوم نہیں ہے ، سمیت ٹی پی ایس سٹیٹس کے حامل تارکین وطن کو مستقل لیگل سٹیٹس دینے کے حوالے سے قانون سازی جلد از جلد کی جائے ۔ انہوں نے امریکہ بھر میںموجود غیر قانونی تارکین وطن کےلئے بھی جامع امیگریشن اصلاحات کی بات کی اور کہا کہ ان اصلاحات کی وجہ سے ملک کے امیگریشن بحران کا خاتمہ ہوگا
صدر بائیڈن نے امریکی بچوں اور خاندانوں کی بحالی، 12 سال کی قومی سطح پر مفت تعلیم میں کمیونٹی کالجز کے دو سال کے پروگرام کو شامل کرنے، امیر ترین امریکی طبقے سے ٹیکس وصولیوں کی شرح میں اضافے کا بھی اعادہ کیا ہے۔
Biden State of the Union, Immigration