پاکستان

ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈز بارے ایک اور سخت گیر پالیسی کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر اُن تمام ممالک کے شہریوں کے جاری کردہ گرین کارڈز کا سخت اور مکمل جائزہ لینے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں "تشویش کے ممالک" قرار دیا جاتا ہے، ڈائریکٹر امیگریشن

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی دارلحکومت میں 26نومبر کو وائٹ ہاو¿س کے قریب تعینات نیشنل گارڈز پر ہونیوالے حملے کہ جس میں ایک افغان امیگرنٹ کو ملوث قرار دیا جا رہا ہے ، کے بعد امریکہ میں امیگریشن کی ایک سخت پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں گرین کارڈ ہولڈرز یا گرین کارڈ ز کے درخواست دہندگان کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔
یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ڈائریکٹر جوزف بی ایڈلو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر اُن تمام ممالک کے شہریوں کے جاری کردہ گرین کارڈز کا سخت اور مکمل جائزہ لینے کا حکم دیا گیا ہے جنہیں “تشویش کے ممالک” قرار دیا جاتا ہے۔


ڈائریکٹر ایڈلو کے مطابق امریکی عوام اور ملک کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور وہ سابقہ انتظامیہ کی ’غیر ذمہ دار‘ پناہ گزین پالیسیوں کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر گرین کارڈ کی سخت جانچ یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ امریکی عوام کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
دریں اثناءصدر ٹرمپ کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں پانچ سو نیشنل گارڈز مزید تعینات کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button