پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت افضل گلبہارسیالکوٹ میں انتقا ل کر گئے

Prominent Pakistani-American Community Leader Afzal Gulbahar Passes Away in Sialkot After Stroke

افضل گلبہار کو چند ہفتے قبل سیالکوٹ میں فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد لاہور میں ان کا آپریشن ہوا اورواپس سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ، اس دوران دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا

نیویارک (محسن ظہیر) پاکستانی امریکن اور سیالکوٹ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری افضل گلبہار ،سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ افضل گلبہار کوچند ہفتے قبل فالج کا حملہ ہوا تھا، جس کے بعد اُن کی حالت تشویشناک ہو گئی اور انہیں لاہور منتقل کیا گیا۔ لاہور کے ایک اسپتال میں اُن کا آپریشن ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا اور نہیں مختصر یا طویل وقت کے لئے تھیراپی کی ضرورت ہو گی ۔

افضل گلبہار کو لاہور سے سیالکوٹ کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا لیکن سیالکوٹ ہسپتال میں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔
افضل گلبہار کی علالت کی اطلاع ملنے پر ان کے نیویارک میں مقیم ان کے دونوں صاحبزادے اور صاحبزادی اورافضل گلبہار کے چھوٹے بھائی ارشد گلبہار فوری طور پر پاکستان چلے گئے تھے اور آخری وقت تک ان کے ساتھ موجود تھے ۔چوہدری افضل گلبہار کے انتقال پر نیویارک سمیت امریکا بھر کی پاکستانی کمیونٹی نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیونٹی رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ مرحوم ایک فعال، ہر دلعزیز اور کمیونٹی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہنے والی شخصیت تھے۔ ان کے انتقال سے پاکستانی کمیونٹی ایک مخلص اور اہم فرد سے محروم ہو گئی ہے۔
کمیونٹی ارکان نے چوہدری افضل گلبہار کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

Prominent Pakistani-American Community Leader Afzal Gulbahar Passes Away in Sialkot After Stroke

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button