پاکستاناوورسیز پاکستانیز

گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحت کے ماتھے کا جھومر ہے

Consul General Ayesha Ali hosts reception in honor of Pakistan delegation in Adventure Travel Show New York

پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علیکانیویارک میں انٹر نیشنل ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں شریک پاکستانی حکام اور ٹور ازم انڈسٹری سے وابستہ پاکستانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کی جانب سے نیویارک میں انٹر نیشنل ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں شریک پاکستانی حکام اور ٹور ازم انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ پاکستان قونصلیٹ میں دئیے جانے والے استقبالیہ میں امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان ، گلگت بلتستان کے وزیر برائے ٹورازم راجہ ناصر خان ، مینیجنگ ڈائریکٹرٹور ازم رانا آفتاب سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

قونصل جنرل عائشہ علی نے پاکستانی وفد کے ارکان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان کی بھرپور شرکت سے نیویارک اور امریکہ ہی نہیں بلکہ شو میں آنے والے عالمی سیاحوں اور سرمائیہ کاروں کاپاکستان میں سیاحت بالخصوص ایڈونچر ٹورازم کے بارے میں قابل قدر آگاہی حاصل ہوئی ہے

پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکہ میں بسنے ولی پاکستانی کمیونٹی بالخصوص سرمائیہ کاروں سے کہا کہ وہ امریکہ میں سیاحت کے شوقین افراد کو پاکستان میں ٹریول اینڈ ایڈونچر ٹوراز م کے ان تمام مواقع کے بارے میں آگاہی دیں کہ جو پوری دنیا میں صرف اور صرف پاکستان میں موجود ہیں ۔ سفیر مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات ، عالمی سیاحوں کے لئے محفوظ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمائیہ کاری کے لئے بھی سیاحت بہترین شعبہ ہے ۔

پاکستان ٹور از اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی آفتاب رانا نے سلائیڈ شو کی مدد سے پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموںو کشمیر میںدنیا کے تاریخی سیاحتی مقامات اور سیاحت کے نادر مواقع کے بارے میں بریفننگ دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے ٹریول شو میںپہلی بار پاکستان کی شرکت سے دنیا کو پاکستان میں سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں بڑی مدد ملی ہے

گلگت بلتستان کے وزیر برائے ٹور ازم راجہ ناصر خان کا کہنا تھا کہ آپ ایک بار گلگت بلتستان آئیں ، تو پھر بار بار آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت ہی نہیں بلکہ سرمائیہ کاری کے لئے بھی بہترین جگہ ہے ۔ حکومت سرمائیہ کاروں کا ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی ۔

 

Related Articles

Back to top button