پاکستان

واشنگٹن میں سفیر مسعود خان کی امریکی سیکرٹری خارجہ کے مشیر سے اہم ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر اطمیان کا اظہارکیا گیا، پاکستان ، امریکہ کے درمیان جاری معاملات پر جلد فیصلہ سازی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی روابط پر اتفاق

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے یہاں مشیر برائے امریکی سیکرٹری خارجہ ، ڈیرک شولے سے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اہم ملاقات کی ۔اس ملاقات میں دونوں حکام کے درمیان پاک امریکہ دیرینہ تعلقات میں مزید وسعت لانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور صحت جیسے اہم شعبوں میں روابط میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مسعود خان اور دیرک شولے کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر اطمیان کا اظہارکیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان جاری معاملات پر جلد فیصلہ سازی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی روابط پر اتفاق کیا گیا۔
مسعود خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات خطے میں استحکام کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔مسعود خان نے مزید کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل امید افزا ہے۔

Related Articles

Back to top button