اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

نسیم علی زئی اور پاکستانی ووٹرز کا نیویارک سٹی کے میئر کے لیے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان

Nasim Alizai's Pakistani Voters Endorses Andrew Cuomo for NYC Mayor in June 24 Primary

پاکستانی کمیونٹی 24 جون کو ہونیوالے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی بھرپور انداز میں استعمال کرے، نسیم علی زئی

نیویارک( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف رہنما نسیم خان علی زئی اور ان کی تنظیم “پاکستانی ووٹرز “( Pakistani Voters) نے نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ہونے والے پرائمری الیکشن میں سابق گورنر اینڈریوکومو کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نسیم خان علی زئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان کی تنظیم نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے درمیان ایک ٹیلیفونک اور ای میل سروے کیا، جس میں یہ سوال پوچھا گیا کہ میئر کے انتخاب میں کس امیدوار کو ووٹ دیا جانا چاہیے۔ سروے کے نتائج کے مطابق، کمیونٹی کی اکثریت نے اینڈریو کومو کے حق میں رائے دی۔

نسیم خان علی زئی نے کہا کہ اس عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستانی ووٹرز ڈاٹ یو ایس نے فیصلہ کیاہے کہ وہ 24 جون کو ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں اینڈریو کومو کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 24 جون کو ہونے والے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پرائمری انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا ووٹ ڈال کر کمیونٹی کی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی آواز اسی وقت سنی جائے گی جب وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں میئر کے لیے ہونے والے پرائمری الیکشن میں اینڈریو کومو سمیت متعددامیدوار میدان میں ہیں، جن میں زوہران ممدانی بھی شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا میئر نیویارک؟ پرائمری الیکشن کے لیے ووٹنگ شروع، نتائج کا اعلان ایک ہفتے بعد متوقع

Nasim Alizai’s Pakistani Voters Endorses Andrew Cuomo for NYC Mayor in June 24 Primary

Related Articles

Back to top button