بین الاقوامیپاکستانکالم و مضامین

نیویارک گورنر کے امیدوار انٹونیوڈیل گیڈوکی ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو بڑی یقین دہانیاں

 بنگلہ دیشی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت شاہنوازاور ساؤتھ ایشین فار ڈیل گیڈو کی جانب سے گورنر نیویارک کے ڈیموکریٹ امیدوار انٹونیوڈیل گیڈو”میٹ اینڈ گریٹ “ کا اہتمام

مئیر نیویارک سٹی کے الیکشن میں بنگلہ دیشی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی نے اپنے ووٹ کی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کمیونٹی گورنر کے الیکشن میں بھی اسی جوش و جذبے سے اپنا کردار ادا کرے ، انٹونیوڈیل گیڈونے

نیویارک ( محسن ظہیر) نیویارک سٹیٹ کے گورنر کے آئندہ سال 2026میں ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں امیدواران نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ نیویارک سٹی میں گورنر نیویارک کے الیکشن کے سلسلے میں پہلا انتخابی جلسہ جیکس ہائٹس ، کوینز میں منعقد ہوا۔ بنگلہ دیشی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت شاہنوازاور ساؤتھ ایشین فار ڈیل گیڈو کی جانب سے گورنر نیویارک کے ڈیموکریٹ امیدوار انٹونیوڈیل گیڈو”میٹ اینڈ گریٹ “ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے علاوہ ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شاہنواز نے مسٹر انٹونیو کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹیٹ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اور مسٹر انٹونیو سے میٹ اینڈ گریٹ کا مقصد ، کمیونٹی کا انہیں اور ان کے انتخابی ایجنڈے کو جاننا ہے ۔
کمیونٹی رہنما فرح حسین نے کمیونٹی ارکان کو گورنر کے الیکشن میں انٹونیو انٹونیوڈیل گیڈوکو سپورٹ کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیویارک میں ایسا گورنر چاہئیے کہ جو البنی میں امیگرنٹ کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرے اور انہیں بھی اپنی انتطامیہ میں خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کرے ۔
گورنر نیویارک کے امیدوار انٹونیوڈیل گیڈونے شاہنواز سمیت منتظمین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مئیر نیویارک سٹی کے الیکشن میں بنگلہ دیشی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی نے اپنے ووٹ کی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کمیونٹی گورنر کے الیکشن میں بھی اسی جوش و جذبے سے اپنا کردار ادا کرے
تقریب میں شریک پاکستانی ، بنگلہ دیشی ، مسلم اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کے قائدین کی جانب سے مسٹر انٹونیو کو کمیونٹیز کے اہم امور اور مسائل سے آگا ہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گورنر نیویارک کے آئندہ سال 2026میں پہلے پرائمری اور پھر نومبر میں جنرل الیکشن ہونگے ۔

NY Governor Race 2026 Begins with Antonio Delgado’s First Meet & Greet in Jackson Heights

By Mohsin  Zaheer

New York (Urdu News) — The 2026 New York State Governor’s race has officially begun as candidates launch their election campaigns. The first election event took place in Jackson Heights, Queens, where a “Meet and Greet” was organized for Democratic candidate Antonio Delgado.

The event was hosted by Shah Nawaz and South Asian for Delgado, drawing strong participation from the Bangladeshi, Muslim American, and South Asian American communities. A large number of community leaders and members attended the gathering.

Welcoming Antonio Delgado, community leader Shah Nawaz noted that the immigrant population in New York State continues to grow, and the purpose of this meet and greet was to allow the community to connect with the candidate and better understand his election agenda.

Community leader Farrah Hussain urged attendees to support Antonio Delgado in the upcoming governor’s election, emphasizing that New York needs a governor who will strongly represent immigrant communities in Albany and offer them opportunities within the state administration.

Addressing the audience, Antonio Delgado thanked Shah Nawaz and the organizers. He highlighted the strong voting power of immigrant communities—including the Bangladeshi community—in previous elections, such as the New York City mayoral race, and encouraged them to maintain the same enthusiasm in the gubernatorial election.

Community leaders from Pakistani, Bangladeshi, Muslim, and South Asian American groups also briefed Antonio Delgado on significant community issues and concerns. The New York Governor’s election will take place next year, with the primary scheduled first, followed by the general election in November 2026.

The event was organized by South Asian for Delgado Committee Chair Shah Nawaz, along with committee members Farrah Hussain, Shahriar Rahman, Athaur Rahman Salim, N. Mujumder, Md. Mohiuddin Dewan, Mohammad Ali, Fakrul Islam Delwar, Firoz Ahmed, Kazi Sakawat Hossain Azam, Adam Azam, Ahsan Habib, Shah Shahidul Haque, Arshad Hussain, Tauqeer Haq, Rabby Syed, and Abdus Sobhan, who played key roles in coordinating the meet and greet.

 

Related Articles

Back to top button