پاکستان

اپنا کمیونٹی سنٹر کےلئے سینیٹر چارلس شومر کی مدد سے 5لاکھ30ہزار ڈالرز کی فنڈ نگ منظور،سروسز کے دائرہ کارمیں نیویارک سٹیٹ تک توسیع

نیویارک کے فائیو بوروز کے بعد ناسا کاؤنٹی ( اور نیویارک سٹیٹ ) کی سطح پر سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں جل اقدام شروع کر دئیے جائیں گے، اپنا کمیونٹی سنٹر

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے خدمات خلق میں پیش پیش ادارے “اپنا کمیونٹی سنٹر “ کی جانب سے کمیونٹیز کو بلا امتیاز خدمات خلق کی نیویارک سٹیٹ بھر میں فراہمی کے سلسلے میں پانچ لاکھ 30ہزار ڈالرز کی فنڈنگ منظور ہو گئی ہے ۔ اس فنڈنگ کی منظوری میں یو ایس سینیٹر چارلس شومر ( ڈیموکریٹ ، نیویارک) نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اپنا کمیونٹی سنٹر کی کو فاو¿ڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ارم حنیف کے مطابق ، نیویارک کے فائیو بوروز کے بعد ناسا کاؤنٹی ( اور نیویارک سٹیٹ ) کی سطح پر سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں جل اقدام شروع کر دئیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں فزیکل سپیش کے قیام اور سروسز کی تفصیلات بھی جاری کی جائین گی ۔
اپنا کمیونٹی سنٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پوسٹ میں کمیونٹیز کو کمیونٹی سنٹر کے لئے فنڈنگ کی منظوری اور سینیٹر چارلس شومر کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان سینڈ ی سینڈی کے بعد قائم پرویز صدیقی کی قیادت میں ہونیوالا اپنا کمیونٹی سنٹر ، گذشتہ دس سے زائد سالوں سے امیگرنٹ کمیونٹیز کو بلا امتیاز اہم شعبوں میں خدمات فراہم کررہا ہے ۔

APNA Community Center Secures $530,000 with Senator Schumer’s Support, Expands Services Statewide

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button