پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیم APPACکی واشنگٹن میں سفیر رضوان سعید شیخ سے اہم ملاقات
APPAC board meets Ambassador Rizwan Saeed Sheikh in DC, lauded for role during Pak-India war crisis

ملاقات میں APPACکے امریکہ کی اہم ریاستوں سے بورڈ ممبرز نے ملاقات کی ، سفیر کی جانب سے پاک بھارت جنگ کے دوران اوورسیز کمیونٹی کی خدمات اور کردار کو خراج تحسین
واشنگٹن ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ” امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ ( اے پی پیک ۔APPAC) کے بورڈ ممبرز نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے اہم اور تفصیلی ملاقات کی ۔ اس ملاقات کی دعوت سفیر پاکستان کی جانب سے دی گئی۔ چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال کی قیادت میں ہونیوالی ملاقات میں امریکہ کے اہم شہروں سے ”اے پی پیک “ کے بورڈ ممبرز ملاقات میں شریک ہوئے ۔ ملاقات میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے حالیہ پاکستان، بھارت جنگ کے دوران ”اے پی پیک “ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ اوورسیز کمیونٹی نے ہر اہم موقع کی طرح اس بار بھی وطن عزیز کے ساتھ مثالی جدوجہد کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں ”اے پی پیک“ کی جانب سے تنظیم کے زیر اہتمام امریکہ اور پاکستان میں انجام دی جانیوالی خدمات سے سفیر رضوان شیخ کو آگاہ کیا گیا۔
APPAC board meets Ambassador Rizwan Saeed Sheikh in DC, lauded for role during Pak-India war crisis
Washington, D.C. – Board members of the American Pakistani Public Affairs Committee (APPAC) from key U.S. states met with Pakistan’s Ambassador Rizwan Saeed Sheikh. The ambassador praised the overseas Pakistani community’s valuable role and services during the tense Pak-India war period.