پاکستان

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی شخصیات عمران اگرہ اور انور واسطی کی سابق میئر ایرک ایڈمز سے ملاقات

ایرک ایڈمز نے مضبوط قیادت، عوام تک رسائی اور امیگرنٹ کمیونٹیز کے ساتھ خلوص پر مبنی تعلق کےذریعے نیویارک کی خدمت کی، عمران اگرہ ، انور واسطی


نیویارک ( پ ر) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیات عمران اگرہ اور انور شاہواسطی نے سابق میئر نیویارک ایرک ایڈمز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے نیویارکرزبالخصوص امیگرنٹ کمیونٹی کے لیے ایرک ایڈمز کی خدمات، قیادت اور عوامی رابطے کو بھرپور خراجِ تحسینپیش کیا۔

ملاقات کے بعد عمران اگرہ اور انور واسطی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایرک ایڈمز نے مضبوط قیادت،عوام تک رسائی اور امیگرنٹ کمیونٹیز کے ساتھ خلوص پر مبنی تعلق کے ذریعے نیویارک کی خدمت کی۔ انکا کہنا تھا کہ تارکینِ وطن کی آواز کو اہمیت دینا اور کمیونٹی کے ساتھ براہِ راست رابطہ رکھنا ان کی نمایاںخصوصیات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی میں ایرک ایڈمز کو ہمیشہ ایک رہنما ہی نہیں بلکہ ایک دوست کےطور پر دیکھا گیا ہے 

 

Related Articles

Back to top button