بین الاقوامیکالم و مضامین

امریکہ میں کورونا سے ایک بڑی شخصیت چل بسی

سابق امریکی وزیر دفاع کولن پاول کورونا کا شکار ہونے کے بعد کچھ عرصہ پچیدگیوں میں مبتلا رہے اور کورونا سے انتقال کر گئے

نیویارک (اردونیوز ) کورونا وائرس اب بھی کتنا خطرناک ہے، اس کا اندازہ امریکہ کے سابق وزیر دفاع اور سابق چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کولن پاول کے انتقال سے لگایا جا سکتا ہے جو کہ کورونا وبا کے مرض کا شکار ہونے کے بعد کچھ عرصہ پچیدگیوں کا شکار رہے اور 18اکتوبر کو انتقال کر گئے ۔ برونکس(نیویارک) سے تعلق رکھنے والے کولن پاول امریکہ کے سب سے کم عمر اور پہلے افریقن امریکن چئیرمین چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع تھے ۔
کولن پاول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کولن پاول کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوئی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔
کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005 تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے وقت کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے۔اقوام متحدہ میں ان کی ہی عراق میں وسیع پیماے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ کی جانب سے عراق پر حملے کا جواز پیدا کیا گیا تاہم بعد میں حقائق سامنے آنے کے بعد کولن پاول نے اعتراف کیا کہ رپورٹ پیش کرنے میں ان سے غلطی ہوئی جس پر انہوں نے معذرت بھی کی ۔ اگرچہ کولن پاول کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا تاہم وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقدین اور مخالفیں میں سے تھے ۔

General Colin L. Powell, former U.S. Secretary of State and Chairman of the Joint Chiefs of Staff, passed away this morning due to complications from Covid 19. He was fully vaccinated. We want to thank the medical staff at Walter Reed National Medical Center for their caring treatment. We have lost a remarkable and loving husband, father, grandfather and a great American.
The Powell Family

Related Articles

Back to top button