نیویارک میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کی آدھ درجن سے زائد اہم تقریبات ہونگی
Over Half a Dozen Major Events to Mark Pakistan Independence Day on August 14 in New York City
نیویارک میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کی آدھ درجن سے زائد اہم تقریبات ہونگی
نیویارک سٹی میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے آدھ درجن سے زائد اہم اور پروقار تقریبات ہوں گی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے آدھ درجن سے زائد اہم اور پروقار تقریبات ہوں گی ۔ سب سے پہلی تقریب پاکستان مشن اور پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں پرچم کشائی کی ہو گی ۔ نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نیویارک سٹی کے تاریخی باؤلنگ گرین پارک میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں شریک ہونگے ۔
نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ میں ٹاؤن آف ہیمپسٹیڈ اور پاکستانی امریکن کمیونٹی آف ویلی سٹریم ویلج کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی الگ الگ بڑی تقریبات ہونگی ۔
پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر خصوصی تقریب ہو گی جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اورارکان کو مدعو کیا گیا ہے ۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز اور آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن سوسائٹی (PALS) کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈا یونیو، بروکلین پر یوم آزادی پاکستان کی خصوصی تقریب اور پرچم کشائی ہو گی جس میں اعلیٰ پولیس حکام شریک ہونگے۔
Over Half a Dozen Major Events to Mark Pakistan Independence Day on August 14 in New York City



