پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر ، صدر بیرسٹر سلطان محمود کے کشمیر کاز کے مشن کی تکمیل کے عزم کے ساتھ منائیں، مدثر چوہدری

جہاں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں ، وہاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی کمی بھی شدت سے محسوس کررہے ہیں

جہاں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں ، وہاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی کمی بھی شدت سے محسوس کررہے ہیں کہ جن کا مرنا جینا ہی کشمیر ، کشمیر کاز اور کشمیر کی آزادی تھا
ہم بیرسٹر سلطان محمود کی کشمیر کاز کے ساتھ خلوص کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یوم یکجہتی کشمیر ، بیرسٹر سلطان محمود اور کشمیری عوام کے جدوجہد آزادی کے مشن کی تکمیل کے عزم کے ساتھ مناتے ہیں
صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحیح معنوں میں نوبل پرائز کے حقدار ہو جائیں گے کہ اگر وہ مسلہ کشمیر کو حل کروادیتے ہیں ، مسلہ کشمیر واحد تنازعہ ہے کہ جو دنیا کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان ہے، مدثر چوہدری
ہم پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم شانہ بشانہ ان کی جمہوری جدوجہد کے ساتھ ہیں،کشمیر کی آزادی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مشن تھا اور یہی ہمارا مشن ہے

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے امریکہ میں میزبان مدثر چوہدری نے پانچ فروری ، یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مدثر چوہدری نے کہا کہ ہم جہاں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں ، وہاں آج صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کمی بھی شدت سے محسوس کررہے ہیں کہ جن کا مرنا جینا ہی کشمیر ، کشمیر کاز اور کشمیر کی آزادی تھا۔
مدثر چوہدری نے کشمیری عوام کے نام اپنے پیغا م میں کہا کہ ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز کے ساتھ خلوص کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس سال کا یوم یکجہتی کشمیر ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور کشمیری عوام کے کشمیر کاز اور جدوجہد آزادی کے مشن کی تکمیل کے عزم کے ساتھ مناتے ہیں ۔
مدثر چوہدری کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ اقوام متحدہ ، امریکہ سمیت سلامتی کونسل کے ارکان اور اقوام عالم پر زور دیا کہ مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مسلہ کے طور پر نہیں بلکہ دنیا اور جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کے نکتہ نظر سے دیکھیں اور اسے حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحیح معنوں میں نوبل پرائز کے حقدار ہو جائیں گے کہ اگر وہ مسلہ کشمیر کو حل کروادیتے ہیں ۔ مدثر چوہدری نے کہا کہ دنیا میں بہت سے تنازعات ہیں لیکن مسلہ کشمیر واحد تنازعہ ہے کہ جو دنیا کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان ہے لہٰذا اس مسلہ کے حل کو فی الفور یقینی بنانا چاہئیے ۔
مدثر چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم شانہ بشانہ ان کی پر امن ، جمہوری جدوجہد کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک دم نہیں لیں گے جب تک مسلہ کشمیر ان کی منشاءکے مطابق حل نہیں ہو جاتا اور انہیں آزادی نصیب نہیں ہو جاتی ، یہی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مشن تھا اور یہی ہمارا مشن ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button