پاکستان

سب امریکیوں کو اعلیٰ معیار کے ماسک فری دئیے جائیں گے ، صدر بائیڈن

ریپبلکن پارٹی کے بیشتر قائدین نہ صرف ماسک پہننے کے مخالف ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس بات کے بھی حق میں نہیں کہ ماسک پہننے کے مینڈیٹ کو نافذ کیا جانا چاہئیے

 واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ تمام امریکیوں کو اعلیٰ معیار کے ماسک بالکل فری فراہم کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے شہری خود کو کورونا اور اس کی مختلف اقسام سے محفوظ رکھ سکیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ایک بڑی بحث ہے کہ آیا ماسک پہننا چاہئیے یا نہیں ۔ریپبلکن پارٹی کے بیشتر قائدین نہ صرف ماسک پہننے کے مخالف ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس بات کے بھی حق میں نہیں کہ ماسک پہننے کے مینڈیٹ کو نافذ کیا جانا چاہئیے ۔
دریں اثنا نیویارک سے خبر آرہی ہے کہ نیویارک میں امیکرون کے کیس کم ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ نیویارک میں امیکرون کا پھیلاو¿ اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد اب زوال پذیر ہے ۔

Related Articles

Back to top button