بھارتی جارحیت : بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد امریکہ سمیت اہم ممالک کا دورہ کریگا
دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں پر روانگی سے قبل بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی

دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں پر روانگی سے قبل بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں وفد کے دورے کے حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی
اسلام آباد ( اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے امور خارجہ کے ماہرین اور سابق سفارتکاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دنیا کے اہم ممالک کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھے گا ۔ دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں پر روانگی سے قبل بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں وفد کے دورے کے حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، مشیر وزیرِاعظم برائے سیاسی امور سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی وفد امریکہ میں واشنگٹن اور نیویارک کا بھی دورہ کرے گا ۔