سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی،بلاول بھٹو کی قیادت امریکی ارکان سے اہم ملاقاتیں
Bilawal Bhutto Leads Key Meetings with U.S. Lawmakers on Capitol Hill, Raises India’s Aggression and Treaty Violations

بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا
وفد نے جنارکان کانگریس سے ملاقاتیں کیں، ان میں کانگریس مین جیک برگ مین اور کانگریس مین ٹام سوزی،سینیٹر ایلیسا سلوٹکن،کانگریس وومن سڈنی کاملاگرڈوو ،نگریس مین ٹام کین جونیئر،نگریس مین جان مولنار،سینیٹر جم بینکس،سینیٹر کرس وان ہولن، اور سینیٹر کوری بکرشامل تھے

واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے امریکی کانگریس کے ارکان سے کیپیٹل ہل پر اہم ملاقاتیں کیں۔وفد نے دو جماعتی امریکی قانون سازوں کے گروپ سے تبادلہ خیال کیا، جن میں کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین کانگریس مین جیک برگ مین اور کانگریس مین ٹام سوزی شامل تھے۔
مزید انفرادی ملاقاتوں میں پاکستانی وفد نے سینیٹر ایلیسا سلوٹکن (ڈیموکریٹ،مشی گن)، کانگریس وومن سڈنی کاملاگرڈوو (ڈیموکریٹ،کیلیفورنیا)، جو کہ ہاو¿س فارن افیئرز سب کمیٹی برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی رینکنگ ممبر ہیں،کانگریس مین ٹام کین جونیئر (ریپبلکن،نیو جرسی)، ہاو¿س فارن افیئرز کمیٹی کے رکن؛ کانگریس مین جان مولنار (ریپبلکن،مشی گن)، ہاو¿س اپروپریشنز کمیٹی کے رکن؛ سینیٹر جم بینکس (ریپبلکن،انڈیانا)، آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن؛ سینیٹر کرس وان ہولن (ڈیموکریٹ،میری لینڈ) اور سینیٹر کوری بکر (ڈیموکریٹ،نیو جرسی) سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت، خاص طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی جیسے اقدامات پر امریکی ارکان کانگریس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا۔

Bilawal Bhutto Leads Key Meetings with U.S. Lawmakers on Capitol Hill, Raises India’s Aggression and Treaty Violations