نیویارک کے سابق مئیر بل ڈبلازیو کو سو تین لاکھ ڈالرز کا جرمانہ
Bill de Blasio to Pay $329K Fine for Misusing City Funds on Security During Failed 2019 Presidential Campaign

سابق مئیر ڈبلازیو کو یہ جرمانہ مئیر کو ان کے صدارتی الیکشن میں اپنی سیکورٹی پر خرچ کئے جانے والے فنڈز کے غلط استعمال پر کیا گیا
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے سابق ڈیموکریٹک مئیر بل ڈبلازیو 329,794ڈالرز جرمانہ ادا کریں گے ۔ انہوں نے یہ جرمانہ ادا کرنے پر از خود رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ مئیر ڈبلازیو(Bill deBlasio) کو یہ جرمانہ مئیر کو ان کے صدارتی الیکشن میں اپنی سیکورٹی پر خرچ کئے جانے والے فنڈز کے غلط استعمال پر کیا گیا ۔ بلا ڈبلازیو کی جانب سے صابطہ اخلاق بورڈ کے ساتھ تصفیہ کر لیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے جرمانہ کی اصل رقم میں کچھ کمی کروائی اور ساتھ یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اس کیس میں دائر کردہ اپنی درخواست واپس لے لیں گے ۔نیویارک سٹی کے سابق مئیر پر اصل میں پونے پانچ لاکھ ڈالرز کا جرمانہ ہوا تھا تاہم ان کی مالی حالت کے پیش نظر ان کے جرمانہ میں کمی کی گئی ہے ۔معاہدے کے تحت ڈی بلاسیو کو فوری طور پر ایک لاکھ ڈالرز ادا کرنا ہونگے اور باقی ماندہ اقساط کی صورت میں بلا تاخیر ادا کرنا ہونگے ۔
بل ڈبلازیو جو کہ دو ٹرم کے لئے نیویارک سٹی کے مئیر رہے ، کو ہونے والا جرمانہ کیس ، امریکی سیاست کی ایک اور اہم مثال ہے کہ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری فنڈز کا بے جا استعمال یا ذاتی استعمال قبل گرفت اقدام ہوگا جس کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔امیگریشن کی خبریں
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بل ڈبلازیونے اپنی دو ٹرم مئیر کی مکمل کرنے کے بعد صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن میں کچھ دیر مقابلے میں رہنے کے بعد وہ دستبردار ہو گئے کیونکہ انہیں اہم امریکی ریاستوں سے مطلوبہ حمایت حاصل نہیں ہو سکی ۔ بل ڈبلاز یو مئیر کے عہدے سے سبکدوش ہونے اور صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد سیاست میں خاص سرگرم نظر نہیں آتے ۔ تاہم نیویارک سٹی کے مئیر کے اس سال ہونے والے الیکشن میں وہ سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو کے مخالف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اینڈریو کومو کو مئیر کا امیدوار نہیں ہونا چاہئیے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے
Bill de Blasio to Pay $329K Fine for Misusing City Funds on Security During Failed 2019 Presidential Campaign