کالم و مضامین

حلقہ ارباب ذوق، نیویارک کی آئندہ نشست 15 مئی کو ہو گی

نشست کے نثری حصے میں سعید نقوی اپنا افسانہ، "سحرہونے تک"  پیش کریں گے،شعری نشست میں حماد خان اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) حلقہ ارباب ذوق، نیویارک کی آئندہ نشست اتوار 15 مئی کو دن کے ایک بجے بیت الظفر کی لائبریری میں منعقد ہو گی۔ یہ نشست ایک بج کر تیس منٹ پہ زوم پرلائیو ہوگی اور براہ راست فیس بک پر بھی نشر ہو گی۔ 
نشست کے نثری حصے میں سعید نقوی اپنا افسانہ، “سحرہونے تک”  پیش کریں گے۔ سعید نقوی نثر اور شاعری دونوں ہی پیرائے میں اظہارکرتے ہیں لیکن نثران کی پسندیدہ صنف معلوم ہوتی ہے۔ افسانہ نگاری، ناول نگاری اور شاعری کے  ساتھ ساتھ ترجمہ نگاری سے بھی مسلسل وابستہ ہیں۔ سعید نقوی ادب سے گہرے لگاو اور مثالی مستقل مزاجی کی وجہ سے اردو ادب میں ایک منفرد مقام بنا چکے ہیں۔ اب تک لگ بھگ 25 کتابیں، جن میں ناول، افسانے، شاعری اور ترجمے شامل ہیں،  شائع ہوچکی ہیں اور یہ سفر سرعت سے جاری ہے۔

شعری نشست میں حماد خان اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کریں گے۔ حماد خان گذشتہ تیس سال سے نیویارک کے ادبی حلقوں میں بطور شاعر، کالم نگار اور نثر نگار جانے پہچانے جاتے ہیں۔ اب تک تین شعری مجموعے منظرعام پر آ چکے ہیں اور حال ہی میں “چھ فٹ پرے” کے نام سے نثر کی کتاب شائع ہوئی ہے۔ 
تنقیدی نشست کے بعد شعرا اپنا کلام سنائیں گے۔

عید کے تہوار کی مناسبت سے لذت کام و دہن کا انتظام ہو گا۔ یوں دیر سے سہی لیکن حلقے کے اراکین کے لیے عید ملن کا اہتمام بھی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button