بین الاقوامی

نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار بریڈ لینڈرنے تعلیمی منصوبہ جاری

Brad Lander Unveils Bold Education Plan to Transform NYC Public Schools with Equity, Innovation, and Support for All Students

 کورونا وبا کے بعد اسکولوں کو درپیش چیلنجز، جیسے ذہنی صحت کے مسائل، تعلیمی خلیج، اور اساتذہ کی کمی، کے حل کے لیے ایک نئے وژن کی ضرورت ہے، بریڈ لینڈر

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار بریڈ لینڈر نے پبلک اسکولوں کے لیے اپنا جامع تعلیمی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جو کسی بھی امیدوار کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا اعلان ہے۔ بریڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد اسکولوں کو درپیش چیلنجز، جیسے ذہنی صحت کے مسائل، تعلیمی خلیج، اور اساتذہ کی کمی، کے حل کے لیے ایک نئے وژن کی ضرورت ہے۔
بریڈ لینڈر، جو خود بھی پبلک اسکول کا طالب علم رہ چکے ہیں اور ایک رہنما کے طور پر تعلیمی اصلاحات میں سرگرم رہے ہیں، وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ہر بچے کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے والا نظام قائم کریں گے۔ ان کا منصوبہ اسکولوں میں ذہنی صحت کے ماہرین کی تعیناتی، عملی تربیت کے مواقع، آرٹس، کھیل، اور لائبریریوں کے فروغ، معذور طلبہ کے لیے سہولیات، اور اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقی پر مشتمل ہے۔
بریڈ نے کہا: “یہ میرے لیے ذاتی معاملہ ہے، کیونکہ میں ایک اسکول کاو¿نسلر کا بیٹا ہوں، خود پبلک اسکولوں سے تعلیم حاصل کی ہے، اور میرے دونوں بچے بھی نیویارک سٹی کے پبلک اسکولوں کے گریجویٹ ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اسکولوں کو ایسا بنائیں جہاں ہر بچہ ترقی کر سکے۔”
بریڈ کے تعلیمی وڑن کو والدین، اساتذہ، ماہرین تعلیم اور کمیونٹی رہنماو¿ں کی وسیع حمایت حاصل ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نیویارک سٹی کے تعلیمی نظام میں انصاف، شفافیت اور معیار کی نئی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

Brad Lander Unveils Bold Education Plan to Transform NYC Public Schools with Equity, Innovation, and Support for All Students

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button