پاکستان

پاکستان ہمیشہ زندہ آباد، بروکلین میلہ ، جشن آزادی پاکستان

چئیرمین راجہ ساجد کی قیادت میںجشن آزادی پاکستان کے اس میلے میں پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں ارکان کی شرکت، جوش و خروش سے پاکستان کا 78واں یوم آزادی منایا

نیویارک ( اردونیوز)نیویار ک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ لٹل پاکستان کہلاتا ہے ، چئیرمین راجہ ساجد کی قیادت میں بروکلین میلہ منعقد ہوا ۔ پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید خان اور عزیز بٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے اس میلے میں پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں ارکان نے شرکت کی اور جوش و خروش سے پاکستان کا 78واں یوم آزادی منایا۔

چئیرمین راجہ ساجد کی قیاد ت میں میلہ کمیٹی کے صدر دانش ملک ، سینئر نائب صدر صغیر خان، نائب صدر تنویر چوہدری ، جنرل سیکرٹری نادر خان اور جوائنٹ سیکرٹری طاہر سندھوسمیت میلہ کمیٹی نے تاریخی اور کامیاب بروکلن میلے کے انعقاد پر کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ہمیشہ امریکہ میں سبز ہلالی پرچم کر سربلند رکھیں گے ۔ بروکلین میلے میں شرکت کے لئے راجہ ساجد حسب روایت فلوٹ پر میلہ کمیٹی اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کے ساتھ ایک بڑے اجتماع کے ساتھ میلے میں پہنچے تو کونی آئی لینڈ ایونیو پر سماں بندھ گیا۔

چئیرمین راجہ ساجد کی قیادت میںجشن آزادی پاکستان کے اس میلے میں پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں ارکان کی شرکت، جوش و خروش سے پاکستان کا 78واں یوم آزادی منایا
Brooklyn Mela 2025

بروکلین میلے میں پاکستان ے چوٹی کے فنکار ریما خان ، نمرا مہرا ہ، انزی ڈی ایکس اور آئزہ شاہ نے اپنے فن کا یاد گار مظاہرہ کیا ۔بروکلین میلے میں کانگریس وومین ایوٹ کلار ک، اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز ، مئیر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز، مئیر کے امیدوار زوہران ممدانی ، ارکان سٹیٹ اسمبلی اور نیویارک سٹی کے کونسل ممبرز سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔

Related Articles

Back to top button