ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے پر غور
بروس بلیک مین جنہوں نے چار نومبر کے الیکشن میں 12پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی ، نے نظریں گورنر کے عہدے پر جما لیں
نیویارک (اردو نیوز) ریپبلکن پارٹی کے لیے جمعرات کا دن جشن کا موقع بن گیا جب ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے اپنے ڈیموکریٹک حریف سیٹھ کاسلو پر 12 پوائنٹس کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ بلیک مین نے اب عندیہ دیا ہے کہ وہ نیویارک اسٹیٹ کے گورنر کے الیکشن میں حصہ لینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
بلیک مین کا کہنا تھا، ’’ہم اس پر بہت سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ الیکشن کے بعد مجھے ریاست بھر کے کاروباری، سماجی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں جو مجھے گورنر کا انتخاب لڑنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں ریاست بھر کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے اور پھر حتمی فیصلہ کریں گے۔
بلیک مین نے تاریخی رجحانات کو توڑتے ہوئے اور ڈیموکریٹک ’’بلیو ویو‘‘ کے باوجود اپنی جیت یقینی بنائی۔ ان کا کہنا ہے، ’’میرا مقصد بہترین کاؤنٹی ایگزیکٹو بننا ہے، لیکن اگر میں گورنر کے لیے انتخاب لڑوں تو مجھے یقین ہے کہ میں جیت جاؤں گا۔
Bruce Blakeman
Nassau County



