گورنر نیویارک کی دوڑ: بروس بلیک مین کا کانگریس وومین ایلز اسٹیفنک کا دستبردار ہونے پر شکرئیہ
ریپبلکن پارٹی میں کانگریس وومین سٹیفنک کے دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد اب واضح ہو رہا ہے کہ بروس بلیک مین ہی ، ریپبلکن پارٹی کے گورنر کے امیدوار ہوںگے
گورنر نیویارک کی دوڑ: بروس بلیک مین کا کانگریس وومین ایلز اسٹیفنک کا دستبردار ہونے پر شکرئیہ
ریپبلکن پارٹی میں کانگریس وومین سٹیفنک کے دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد اب واضح ہو رہا ہے کہ بروس بلیک مین ہی ، ریپبلکن پارٹی کے گورنر کے امیدوار ہوںگے
سال 2026میں نیویارک سٹیٹ کے گورنر کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔ موجودہ گورنر کیتھی ہوکل جو کہ دوسری فل ٹرم کے لئے امیدوار ہیں، کو پرائمری الیکشن کا سامنا ہے
نیویارک (اردو نیوز) ناساو¿ کاو¿نٹی ایگزیکٹو اور نیویارک اسٹیٹ کے گورنر کے لیے ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین نے کانگریس وومین ایلز اسٹیفنک کی انتخابی دوڑ سے دستبرداری پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بروس بلیک مین نے کہا کہ وہ کانگریس وومین ایلز اسٹیفنک کی نیویارک کے عوام اور تمام امریکیوں کے لیے شاندار خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اپنے پبلک کیریئر کے دوران اسٹیفنک نے سادہ اور عملی اقدار، قومی سلامتی اور معاشی مواقع کے فروغ کے لیے مضبوط آواز بلند کی، جس کی بدولت انہیں ریاست اور ملک بھر میں احترام حاصل ہوا۔
بروس بلیک مین نے مزید کہا کہ وہ کانگریس وومین ایلز اسٹیفنک کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ترجیحات کے حصول اور قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
انہوں نے اس موقع کو نیویارک کے لیے فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی اور تمام نیویارک کے عوام اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ بروس بلیک مین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کانگریس وومین اسٹیفنک اور تمام نیویارک کے شہریوں کے ساتھ مل کر ریاستی حکومت میں جوابدہی، کم خرچ حکمرانی اور عوامی تحفظ کی بحالی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سال 2026میں نیویارک سٹیٹ کے گورنر کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔ موجودہ گورنر کیتھی ہوکل جو کہ دوسری فل ٹرم کے لئے امیدوار ہیں، کو پرائمری الیکشن کا سامنا ہے لیکن ریپبلکن پارٹی میں کانگریس وومین سٹیفنک کے دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد اب واضح ہو رہا ہے کہ بروس بلیک مین ہی ، ریپبلکن پارٹی کے گورنر کے امیدوار ہوںگے ۔
نیویارک سٹیٹ روایتی طور پر ڈیموکریٹ سٹیٹ ہے اور یہاں گذشتہ کئی ٹرمز سے ڈیموکریٹ ہی گورنر منتخب ہورہے ہیں ۔
Bruce Blakeman Thanks Elise Stefanik After She Withdraws From New York Governor’s Race
By Urdu News USA
Nassau County Executive and Republican gubernatorial candidate Bruce Blakeman praised Congresswoman Elise Stefanik for her public service following her withdrawal from the New York State governor’s race. Blakeman highlighted her leadership and called for party unity to restore accountability, affordability, and public safety across New York.



