پاکستان

ہوشیار؛انٹرنیٹ پر جعلی فیس بک بنا نے والے جعل ساز سرگرم عمل

جعل ساز ، فیس بک پر اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائل پکچر لے کر ان کا نام سے فیس بک اکاونٹ بناتے ہیں اور کاپی کرنے والی پروفائل پکچر استعمال کرتے ہیں

فیس بک پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے ایسی جعل سازی کو رپورٹ کیا ہے ۔ کمیونٹی اس بارے میں متنبہ رہے اور جعل سازوں سے ہوشیار رہے

نیویارک (اردو نیوز )انٹر نیٹ پر ایک جعل ساز گروہ آج کل بہت سرگرم عمل ہے ۔ ان جعل سازوں کا ہدف امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ہیں ۔ جعل ساز ، فیس بک پر اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائل پکچر لے کر ان کا نام سے فیس بک اکاو¿نٹ بناتے ہیں اور کاپی کرنے والی پروفائل پکچر استعمال کرتے ہیں ۔ جعل ساز جس کی جعلی فیس بک بناتے ہیں، اس کے دوستوں کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں ۔ بالعموم لوگ سمجھتے ہیںکہ شاید ان کے جاننے والوں نے نئی فیس بک بنا لی ہے اور وہ فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرلیتے ہیں ۔

بعد ازاں جعل ساز وں کی جانب سے فیس بک کے ’اِن باکس‘ پرفرینڈ زکو فرینڈ بن کرڈائریکٹ میسج بھیجا جاتاہے کہ میں کسی مشکل میں پڑ گیا ہوں ، مجھے فوری طور پر کچھ پیسے بھجوا دو ۔ بعض صورتوں میں وہ اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ فیس بک پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے ایسی جعل سازی کو رپورٹ کیا ہے ۔ کمیونٹی اس بارے میں متنبہ رہے اور جعل سازوں سے ہوشیار رہے ۔

Pakistani American community reports fake #Facebook accounts scams

If you are a victim of online scam, you should report to FTC

Related Articles

Back to top button