اوورسیز پاکستانیزخبریں

امریکن ڈریم ہومز کی جانب سے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کی خوشی میں استقبالیہ

Reception Honors NYPD’s Newly Promoted Captain Dr. Zagham Abbas, Hosted by American Dream Homes and Community Leaderss

”امریکن ڈریمز ہومز “ کے علی رفاقت ، وسیم سید اور ساتھیوں کی جانب سے NYPDمیں حال ہی میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پاے والے کیپٹن ڈاکٹرضیغم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیا گیا
امریکن ڈریمز ہومز کے دفتر میں ، استقبالیہ میں شرکت کے لئے کیپٹن ضیغم عباس جب پہنچے تو وسیم سید اور علی رفاقت نے خرم ارشاد، حمزہ کامران، علی حسین اور شاہد بٹ کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ا پھول کئے
میزبانان کی جانب سے کیپٹن ضیغم عباس کو ان کی ترقی کے ساتھ ساتھ 115پریسنٹ (کوینز) میں بطور ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی پر بھی مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ ان کے کامیاب کیرئیر اور ترقی پر پوری کمیونٹی کو فخر ہے
کیپٹن ضیغم عباس کی جانب سے میزبان کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ عزت افزائی اور پذیرائی پر مشکور ہیں ،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینا ان کے لئے باعث فخر ہے، ضیغم عباس

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے رئیل اسٹیٹ کے مشہور ادارے ”امریکن ڈریمز ہومز “ کے علی رفاقت ، وسیم سید اور ساتھیوں کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حال ہی میں کیپٹن کے عہدے پر ترقی پاے والے کیپٹن ڈاکٹرضیغم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیا گیا۔ ویلی سٹریم لانگ آئی لینڈ میں واقع امریکن ڈریمز ہومز کے دفتر میں دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کے لئے کیپٹن ضیغم عباس جب پہنچے تو وسیم سید اور علی رفاقت نے خرم ارشاد، حمزہ کامران، علی حسین اور شاہد بٹ کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول کئے ۔ استقبالیہ میں چوہدری اسلم ڈھلوں ، عادل رحمان ، عاطف خان سمیت دیگر کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
میزبانان کی جانب سے کیپٹن ضیغم عباس کو ان کی ترقی کے ساتھ ساتھ 115پریسنٹ (کوینز) میں بطور ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی پر بھی مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ ان کے کامیاب کیرئیر اور ترقی پر پوری کمیونٹی کو فخر ہے ۔ کیپٹن ضیغم عباس کی جانب سے میزبان کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ عزت افزائی اور پذیرائی پر مشکور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینا ان کے لئے باعث فخر ہے ۔
عشائیہ میں تمام شرکاءنے میزبانان کے ساتھ مل کر کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کا کیک کاٹا اور انہیں ایک بار پھر مبارکباد دی ۔ عشائیہ میں گھریلو کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا جو کہ جاوید وِرک جو کہ لذیز ترین کھانے پکانے میں مشہور ہیں ، نے خاص طور پر گھر سے تیار کرکے لائے ۔ اُن کے لذیز کھانوں نے پارٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔آخر میں کیپٹن ضیغم عباس کی کامیابی، سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاءکی جانب سے ان کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ۔

 

Reception Honors NYPD’s Newly Promoted Captain Dr. Zagham Abbas, Hosted by American Dream Homes and Community Leaderss

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button